چین نے پاکستان سے آلو خریدنے کی پیشکش کردی

Spread the love

چین نے پاکستان کے آلو کے کاشتکاروں کو بحران سے نکالنے کےلئے پاکستانی آلو درآمد کرنے کی پیشکش کردی ۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسو سی ایشن نے وفاقی سیکریٹری تجارت کو ارسال کردہ ایک ہنگامی مکتوب میں حکومت سے اپیل کی ہے چین کی اس پیشکش کو عملی جامہ پہنانے کےلئے جلد از جلد چینی قرنطینہ ماہرین کو پاکستا ن مدعو کیا جائے۔چین نے پاکستان سے آلو کی درآمد سینٹری اور فائیٹو سینٹری انتظامات سے مشروط کی ہے جس کےلئے دونوں ملکوں کے قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے درمیان معاہدہ اور ایک دو سرے کے سرٹیفکیٹ قبول کرنے پر اتفاق رائے قائم کرنا ہوگا۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے بتایا آلو کے کاشتکار بلند پیداواری لاگت اور کم قیمت خرید کی وجہ سے بحرا ن کا شکار ہیں اور سڑکوں پر آکر احتجاج پر مجبور ہیں۔

Leave a Reply