چین نے اپنا پہلا جدید بمبار ڈرون تیارکرلیا،پرواز کی ویڈیو بھی جاری

Spread the love

چین نے مسلسل 35 گھنٹے پرواز کرنے والا جدید بمبار ڈرون تیار کرلیا جو 23ہزار فٹ کی بلندی پر دشمن پر نظر رکھنے اور اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین نے دشمن پر قہر ڈھانے والے جدید ڈرون کی پہلی پرواز کی ویڈیو جاری کردی۔ بمبار ڈرون کا نام تاحال نہیں بتایا گیا تاہم اس کے خدوخال اور صلاحیتوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ونگ لونگ آئی ڈی ساکھ کا یہ نیا ڈرون 10 مختلف قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ری فیولنگ کے بغیر 35 گھنٹے تک لگا تار پرواز اس کی امتیازی خصوصیات ہیں۔نیا ڈرون اپنی اونچی اڑان سے بھی دوسروں پر سبقت لے گیا۔جدید ڈرون 7 ہزار میٹر بلندی یعنی 23 ہزار فٹ کی اونچائی تک اڑان بھرتا ہے.

Leave a Reply