134

کورونا وائرس، چھٹی پرگئے تھرکول کے 700 چینی ملازمین کی واپسی روک دی گئی

Spread the love

کراچی(سٹاف رپورٹر)چین میں کورونا وائرس کے بعد

چھٹی پر گئے تھرکول ایریا

بلاک ٹو کے 700چینی شہریوں کی واپسی روک دی گئی ہے ،متعلقہ کمپنی نے ان

چینی شہریوں کی واپسی کو دونوں ممالک کے کلیئرنس سرٹیفکیٹ سے مشروط کر

دیا ہے۔ترجمان اینگروکول مائنز کمپنی محسن ببر کے مطابق تھر کول ایریا بلاک

ٹو میں کام کرنے والے 700سے زائد چینی شہریوں کی واپسی روک دی گئی ہے،

تھرکول ایریا میں کام کرنے والے چینی شہری نئے سال کے موقع پر اپنے ملک

چین گئے تھے چینی شہریوں کو واپسی ڈیوٹی پر آنا تھا۔ ترجمان کے مطابق واپس

آنے والے چینی شہریوں کے لئے کورونا وائرس سے دونوں ممالک کے حکومتی

کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیاگیا ہے، ترجمان کے مطابق تھر کول بلاک ٹو پر

تقریبا 750چائینز کام کرتے ہیں جن میں700چھٹی پر اپنے ملک گئے ہیں جہاں

کورونا وائرس کے سبب ان ملازمین کے لئے یہ پالیسی ترتیب دی گئی ہے ۔یاد

رہے کہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی

نافذ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر

دی گئیں۔تفصیل کے مطابق صوبائی محکمہ ریلیف وا?باد کاری نے کرونا وائرس

کے خدشات اورخطرات کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کر دی

ہے۔ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ

جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو ضروری

اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ ایک ماہ کے

لیے کیا گیا ہے.

قومی ادارہ برائے صحت نے لیاری کے ارسلان سمیت چین سے پاکستان آنے

والوں کے نمونے لیے جس کی 24 سے 48 گھنٹے میں رپورٹ آنے کا امکان ہے۔

کراچی کے آغا خان اور ڈاؤ ہسپتال بھی تشخیصی صلاحیت حاصل کرنے پر کام

کر رہے ہیں۔ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چین میں کورونا وائرس کے باعث

29 جنوری کو چین اور پاکستان کے درمیان پروازیں کی آمدورفت معطل کیا گیا

فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔چین ارمچی سے پہلی براہ راست پرواز 61

پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی جبکہ نجی ایئر لائن کی

پرواز 40 طلبا کو لیکر چین سے براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچی۔ائیرپورٹ پر

وزارت صحت نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی ڈیسک بنائے

اور ان کا میڈیکل چیک اپ سکینگ کی گئی، میڈیکل چیک اپ کے بعد تمام مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

Leave a Reply