چین میں 17 صوبے ایک بار پھر کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے

چین میں 17 صوبے ایک بار پھر کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) چین میں پھر کرونا

چین کے 17 صوبائی علاقوں میں مقامی طور پر منتقل ہونے والے یا بغیرعلامات

کے کوویڈ-19 کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں قومی صحت کمیشن کے ترجمان می فینگ

نے کہا کہ ملک میں کوویڈ-19 کے حوالے سے درمیانی اور زیادہ خطرے والے

144 علاقے ہیں جو ملک کی جانب سے وباء کی روک تھام اور کنٹرول کی باقاعدہ

بنیادوں پر کوششوں کے آغاز کے بعد سے ریکارڈ بلند سطح ہے۔ متعدد علاقوں

میں کوویڈ19 کی وباء پھیلنے کے ساتھ ساتھ، عہدیدار نے وباء کے خلاف سخت

اقدامات بشمول نئے کیسز کے بروقت جائزے، اہم علاقوں اور اہلکاروں کی

مینجمنٹ کو مضبوط کرنے اور وائرس کے خلاف ذاتی تحفظ پر زور دیا ہے۔

=-،-= نائب وزیراعظم کا وبا دوبارہ پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات پر زور

چین کی نائب وزیراعظم سن چھون لان نے کوویڈ-19 کے پھیلا کو روکنے کے

لیے انسداد وباء کے اقدامات پر سخت عمل درآمد پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی

آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن، نائب وزیراعظم سن

چھون لان نے بدھ کو کوویڈ-19 کے خلاف ریاستی کونسل کے روک تھام اور

کنٹرول کے مشترکہ میکانزم کی جانب سے منعقد کی جانے والی ٹیلی کانفرنس میں

کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو فوری طور پر متحرک اور کارروائی کی جائے۔

چین میں پھر کرونا ، چین میں پھر کرونا

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply