چینی صدر کا ملک میں جاری غربت کیخلاف جنگ میں مکمل فتح کااعلان

چینی صدر کا ملک میں جاری غربت کیخلاف جنگ میں مکمل فتح کااعلان

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) چین غربت کیخلاف جنگ

چینی صدر شی جِن پھِنگ نے ملک سے مطلق غربت کے خاتمے کی کامیابی کو

معجزہ قراردیتے ہوئے کہا ہے اسے تاریخ میں یاد رکھا جانا چاہئے۔ شی جو

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمر کزی

فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ملک سے

غربت کے خاتمے میں کامیابی اورغربت سے نمٹنے میں نمایاں کارکردگی دکھانے

والوں کو ایوارڈز دینے کیلئے بیجنگ میں منعقدہ عظیم اجتماع سے خطاب کرتے

ہوئے کیا۔ شی نے اپنی تقریر میں تمام نسلی گروہوں کی مشترکہ کوششوں سے

غربت کیخلاف جنگ میں مکمل فتح کا اعلان کیا۔ گزشتہ 8 سالوں کے دوران چین

نے موجودہ خط غربت سے نیچے 9 کروڑ 89 لاکھ 90 ہزار دیہی غریب مکینوں

کو غربت سے نکالا جن میں 832 غریب کانٹیز اور 1 لاکھ 28 ہزارغریب دیہاتوں

کو غربت کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔ شی نے کہا کہ ہرلحاظ سے اعتدال

پسند خوشحال معاشرے کے قیام کا مقصد حاصل کرنے میں دیہی علاقوں سے

غربت کے خاتمے کا کلیدی حصہ ہے۔ 2012ء سے چین نے 11 لاکھ کلو میٹر

دیہی سڑکیں تعمیر یا بہتر کی ہیں، دیہی علاقوں کو توانائی کی قابل اعتماد ترسیل

فراہم کی ہے اور فائبر آپٹک انٹرنیٹ تک رسائی اور 4 جی سگنل کی کوریج کو

اپنے 98 فیصد سے زائد غریب دیہاتوں تک توسیع دی ہے۔ اسی عرصے کے

دوران 79 لاکھ گھرانوں کے تقریبا 2 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار غریب افراد کے

خستہ حال گھروں کی تزئین وآرائش کی گئی اور 96 لاکھ سے زائد لوگوں کو

غربت کے شکار علاقوں سے دوسری جگہ آباد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کم آبادی

والے 28 نسلی اقلیتی گروہوں کو مشترکہ طورپرغربت سے نکالا گیا ہے۔ شی نے

کہا کہ ملک نے غربت کم کرنے میں” چینی مثال ” قائم کی ہے اورعالمی سطح پر

غربت ختم کرنے میں عظیم کردار ادا کیا ہے۔ جب چین کی موجودہ خط غربت کے

مطابق حساب کتاب کیا گیا تو چین نے 40 سال قبل اصلاحات اور کھلے پن کے

آغاز سے ہی 77 کروڑ دیہی مکینوں کو غربت سے نکالا ہے جو کہ عالمی بینک

کی بین الاقوامی خط غربت کے مطابق عالمی سطح پر مجموعی طور پر 70 فیصد

سے زائد ہے۔ شی نے کہا کہ چین نے اقوام متحدہ 2030ء ایجنڈا برائے مستقل ترقی

کے مطابق وقت سے 10 سال پہلے ہی غربت ختم کرنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

چین غربت کیخلاف جنگ

Leave a Reply