khabar aai Hy jtnonline 99

چین غربت میں کمی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ نہال

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک ( جے ٹی آن آن لائن خصوصی رپورٹ) چین غربت کمی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سفیر برائے ساﺅتھ کواآپریشن اور ڈائریکٹر

اقوام متحدہ دفتر برائے ساﺅتھ کوا آپریشن جارج چیڈیک نے کہا ہے کہ چین نے

غربت میں کمی میں کامیابی حاصل کرکے عالمی برداری کے سامنے ثابت کر دیا

ہے کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے 17 اہداف ( ایس ڈی جیز) میں ” غربت

کے خاتمہ “ کا پہلا ہدف حاصل کرنا ممکن ہے۔

——————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں کی جدوجہد نہیں، بھارتی قوانین انسانیت کی نفی،اقوام متحدہ
——————————————————————————–

انہوں نے گزشتہ روز ای میل انٹرویو میں کہا کہ چین نے غربت میں کمی کرکے

پائیدار ترقی کا پہلا ہدف حاصل کرکے ہمیں یقین دلایا ہے کہ 1.4 بلین آبادی والے

ملک میں بھی غربت کا خاتمہ کی جا سکتا ہے، اور یہی نہیں غربت کیخلاف جنگ

میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنا چین کی عالمی غربت کے خاتمے میں اہم شراکت

ہے۔

جامع معاشی و سماجی پالیسیوں سے غربت کا خاتمہ ممکن

انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا کو اور خاص طور پر گلوبل ساتھ کیلئے ایک مثال

قائم کی ہے، کہ کس طرح جامع معاشی اور سماجی پالیسیوں سے لاکھوں لوگوں کو

غربت سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے

غربت میں کمی کی پالیسی اور انتہائی غربت کے شعبوں میں مرکوز تعاون کی

فراہمی غربت کے خاتمے میں کارآمد ثابت ہوئی ہے جو اقوام متحدہ کے مطالبے

کے مطابق کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا کے عزم کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

چین اور دیگر جنوبی ممالک ہدف کے حصول کیلئے تعاون جاری رکھیں

غربت کا خاتمہ چین کی ترجیح ہے اور چین میں اقوام متحدہ کا دفتر موثر و ٹھوس

اقدامات اور تعاون سے غربت کے خاتمے کی حمایت کیلئے کام کر رہا ہے۔ انہوں

نے کہا ہر ملک کے اپنے اہداف، حالات، صلاحیتیں اور ترقیاتی مقصد ہوتے ہیں

لیکن چین کے تجربات اور مشترکہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا اشتراک عالمی جنوب

میں انتہائی مفید ہے۔ ہمیں امید ہے چین اور دیگر جنوبی ممالک کے درمیان پائیدار

ترقیاتی اہداف کے اس پہلے ہدف میں مزید تعاون حاصل ہو گا۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

واضح رہے 2015ء میں اقوام متحدہ کی تمام رکن ریاستوں نے پائیدار ترقی
کیلئے17 اہداف پر مشتمل 2030ء ایجنڈا پیش کیا جس میں سرفہرست غربت کے
خاتمے اور لوگوں کو امن و خوشحالی فراہم کرنا ہے۔

چین غربت کمی

Leave a Reply