china america power

چین نے عسکری میدان بھی امریکہ کی اجارہ داری ختم کردی، عالمی دفاعی ماہرین

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن انٹر نیشنل نیوز) چین عسکری میدان امریکہ

بین الاقوامی دفاعی ماہرین کے مطابق چین تیزی سے اپنی عسکری قوت میں اضافہ

کر رہا ہے، چین نے بحری شعبہ، ائیرڈیفنس و میزائل سسٹم کے معاملے میں حیران

کن بہتری دکھائی ہے، اسوقت چین کے پاس 350 جنگی بحری جہاز اور آبدوزوں

کا فلیٹ ہے، جس کی مدد سے یہ دنیا کی سب سے بڑی نیوی بن چکی ہے۔

===-: یہ بھی پڑھیں، نئی سرد جنگ، امریکہ چین مد مقابل، میدان جنوبی ایشیا
————————————————————————————————-

عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق چینی حکومت نے عسکری قوت میں اضافے کے

حوالے سے طویل مدتی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران

چین دفاعی شعبے میں واضح بہتری لایا ہے۔ چینی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت میں

اضافے کے علاوہ اسے جدید ترین اسلحے سے لیس بھی کیا گیا ہے۔ خاص طور پر

چین نے بحری شعبہ، ائیرڈیفنس اور میزائل سسٹم کے معاملے میں حیران کن بہتری

دکھائی ہے۔ ماہرین کی رائے میں بحری جنگی جہازوں، آبدوزوں، ائیر ڈیفنس

میزائل سسٹم اور دیگر میزائلوں کی تعداد کے معاملے میں اب چین کو امریکا پر

برتری حاصل ہو چکی ہے۔

===-: چین بحری شعبہ، ائیرڈیفنس و میزائل سسٹم میں حیران کُن طور پر آگے

امریکا کے مقابلے میں چین کے پاس زیادہ تعداد میں بحری جنگی جہاز، آبدوزیں

اور میزائل موجود ہیں۔ اسوقت چین کے پاس 350 جنگی بحری جہاز اور آبدوزوں

کا فلیٹ ہے، جس کی مدد سے یہ دنیا کی سب سے بڑی نیوی بن چکی ہے۔ حالیہ

کچھ برسوں کے دوران چین نے طیارہ بردار جنگی بحری جہاز بھی اپنی بحریہ

میں شامل کیے۔ اس کے علاوہ چین کے پاس اسوقت 1250 بیلسٹک میزائلوں اور

روسی و مقامی ساختہ ائیرڈیفنس میزائلوں کا ذخیرہ بھی موجود ہے، جبکہ امریکی

بحریہ کے فلیٹ میں 295 جنگی بحری جہاز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکا کے

پاس موجود بیلسٹک میزائلوں کی رینج بھی چینی بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے میں

کافی کم ہے۔

===-: 2049ء تک دنیا کی سب سے بڑی قوت بننے کیلئے پُر عزم

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے چین کی منصوبہ بندی کے مطابق وہ 2049ء تک دنیا کی

سب سے بڑی عسکری قوت بننے کا ارادہ رکھتا ہے اور اگر اس کی حالیہ رفتار کو

دیکھا جائے تو اس ٹارگٹ کا حصول ناممکن نظر نہیں آتا۔

== قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

چین عسکری میدان امریکہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply