کورونا وائرس پھیلنے پر چین سے سخت سوالات ضرور پوچھیں گے،برطانیہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن(جےٹی این آن لائن نیوز)برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ چین کوکورونا سے متعلق مشکل سوالات کے جوابات لازمی دینا ہوں گے۔لندن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور اس کے اتحادی وائرس پھیلنے پر چین سے سخت سوالات ضرور پوچھیں گے۔

امریکی تاریخ کا بدترین بحران، 2کروڑ 20لاکھ سے زائد افراد بیروزگار

برطانوی وزیر خارجہ اور بورس جانسن کی علالت کے باعث عارضی طور پر وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھانے والے ڈومینک راب نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے چین کو بتانا ہوگا کہ یہ کیسے ہوا؟ اور اس کو پہلے کیوں نہیں روکا جاسکا؟ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث حاصل ہونے والے سبق پر ہمیں گہرائی سے غور کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث بین الاقوامی سطح پر تعاون کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ وبا کے دوران چین سے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے دونوں ممالک نے اچھا کام کیا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈرنگ روکنے کا حکم دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے معاملے کو ٹھیک انداز میں ہینڈل نہیں کیا اور جب وبا چین میں پھیلی تو اسے چھپایا جو ممکنہ طور پر دنیا میں وبا کے پھیلا کا باعث بنا۔

واضح رہے کہ چین نے 31 دسمبر 2019 کو عالمی ادارہ صحت کو کورونا کے حوالے سے اطلاع دی تھی اور اب تک کورونا دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس کے باعث 21 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں

جب کہ ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں ایک لاکھ 3ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جب کہ ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں ایک لاکھ 3ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

چین سے سخت سوالات

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply