چین کا سپیس سٹیشن کی تعمیر کیلئے آج شین ژو-12 کے 3 خلا بازوں کا اعلان

چین کا سپیس سٹیشن کی تعمیر کیلئے آج شین ژو-12 کے 3 خلا بازوں کا اعلان

Spread the love

بیجنگ، جیوچھوآن (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) چین سپیس سٹیشن تعمیر

چین نے پانچ سالوں میں پہلی مرتبہ تین خلا بازوں پر مشتمل خلائی مشن خلا میں

بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ چین شین زاو-12 نامی اسپیس کرافٹ آج 17 جون کو خلا

میں بھیجے گا، شین زاو-12 خلا میں موجود چینی خلائی سٹیشن کو مکمل کرنے

کیلئے ضروری 11 مشن میں سے تیسرا مشن ہے۔ چینی خلا بازوں کی خلائی مشن

پر روانگی چینی خلائی سٹیشن کی تکمیل کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس سے قبل

2016ء میں چین نے 2 خلا باز خلا میں بھیجے تھے۔

=-،-= ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور سپیس (خلا) سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق چینی خلا باز نے ہائی شینگ، لیو بومِنگ اور ٹانگ ہونگ بو

شین ژو-12 انسان بردار خلائی پرواز مشن پر عمل درآمد کریں گے جس کی قیادت

کر یں گے۔ چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے ڈائریکٹر

اسسٹنٹ جی چھی مِنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے خلائی اسٹیشن

کی تعمیر کے دوران یہ پہلا انسان بردار مشن ہو گا اور عملہ مدار میں 3 ماہ کیلئے

قیام کرے گا۔ان تینوں میں سے سب سے زیادہ تجربہ کار ہیں جو 2005ء میں شین

ژو-6 اور 2013ء میں شین ژو-10 مشن کا حصہ تھے۔ یہ لیو کی خلا میں دوسری

پرواز ہو گی کیونکہ انہوں نے 2008ء میں شین ژو-7 مشن میں حصہ لیا تھا جس

کی خصوصیت خلا میں نمایاں چہل قدمی تھی۔

=-،-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے ڈائریکٹر اسسٹنٹ جی چھی

مِنگ نے مزید کہا کہ ٹانگ پہلی مر تبہ خلا میں جائیں گے، وہ 2010ء میں چینی

خلا بازوں کے دوسرے دستے کے رکن بنے۔ جی نے کہا کہ ژائی ژی گانگ،

وانگ یاپھِنگ اور یے گوانگ فو متبادل عملہ ہوں گے۔

چین سپیس سٹیشن تعمیر

Leave a Reply