چین نے گہرے پانیوں میں دریافت کیلئے سافٹ روبوٹ تیار کرلیا

چین نے گہرے پانیوں میں دریافت کیلئے سافٹ روبوٹ تیار کرلیا

Spread the love

ہانگژو، بیجنگ (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) چین سافٹ روبوٹ تیار

چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے سائنسدانوں نے گہرے پانیوں میں دریافت

کی سرگرمیاں آسان و زیادہ ماحول دوست بنانے کیلئے ایک بائیونک سافٹ روبوٹ

تیار کیا ہے۔ ژی جیانگ یونیورسٹی اور چینی تحقیقاتی ادارے ژی جیانگ لیب کی

ٹیموں کی جاب سے مشترکہ طور پر کی گئی یہ تحقیق جمعرات کو جریدے نیچر

میں شائع ہوئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ مچھلی نما روبوٹ اپنے جیلی نما جسم میں

==-== یہ بھی پڑھیں: چین کی زیر زمین انتہائی گہرائی میں سائنسی تحقیق کیلئے لیب تیار

نصب الیکٹرانک آلات کی بدولت گہرے سمندر میں انتہائی دباؤ کا مقابلہ کرسکتا

ہے، روبوٹ کا یہ ڈیزائن گہرے سمندروں میں پائی جانیوالی سنیل فش کی طرز پر

بنایا گیا ہے۔ ژی جیانگ یونیورسٹی کی ٹیم کے رکن لی تھائی فینگ کا کہنا ہے کہ

خول نما گہرے سمندر میں دریافت کے روایتی آلات کے مقابلے میں سافٹ روبوٹ

وزن میں ہلکا ہے اور اسکا ڈھانچہ سادہ ہے جس سے گہرے سمندروں میں دریافت

کی سرگرمیوں میں مشکلات کیساتھ لاگت بھی کم ہے۔

==-== چین کا تحقیقاتی مشن تیان وین 1 مئی یا جون میں مریخ پر اترے گا
——————————————————————————-

چین کا محقق تیان وین1 مریخ کے مدار میں 4.8 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے

سفر کررہا ہے توقع ہے وہ مئی یا جون میں اس سرخ سیارے پر اتر جائیگا۔ چائنہ

ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ماتحت کمیٹی آف سائنس اینڈ

ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر باووی من نے بتایا کہ تحقیقاتی مشن معمول کے مطابق کام

کررہا ہے اور اس نے مریخ کی چین کی پہلی ہائی ڈیفی نیشن تصاویر بھیجی ہیں،

جن میں بڑی مقدار میں سائنسی معلومات موجود ہیں۔ ملک کے اعلی ترین سیاسی

مشاورتی ادارے، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13 ویں قومی

کمیٹی کے رکن باؤ کا کہنا ہے تحقیقاتی مشن پہلے سے منتخب لینڈنگ ایریا کے

محل وقوع کا سروے اور لینڈنگ کے دوران گردوغبارسے بچنے کے لئے موسم

کا مشاہدہ بھی کرے گا۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</a

چین سافٹ روبوٹ تیار

Leave a Reply