چین کی زیر زمین انتہائی گہرائی میں سائنسی تحقیق کیلئے لیب تیار

چین کی زیر زمین انتہائی گہرائی میں سائنسی تحقیق کیلئے لیب تیار

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) چین زیر زمین لیب

چین نے زمین کی انتہائی گہرائی میں سائنسی تحقیق اور معدنی وسائل کی نشاندہی

کرنیوالی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے ایک نئی لیب کا افتتاح کیا ہے۔ وزارت

قدرتی وسائل ( ایم این آر) کے مطابق چین کی اکیڈمی برائے ارضیاتی سائسنز کے

تعاون سے تیار کردہ اس لیب کا مقصد بین الاقوامی اثر و رسوخ کا حامل ایک

تحقیقی ادارہ بننا ہے۔

=یہ بھی پڑھیں: چین جلد دنیا سے ایک اور قدم آگے

یہ لیب تحقیقی وسائل کو جمع کرے گی اور اپنے بین الاقوامی ہم منصب اداروں

کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون کرے گی جن میں انتہائی گہرائی میں ڈھانچہ

جاتی دریافت، زمین کے انتہائی نیچے وسائل کی دریافت اور زمین میں گہرے

ترین سوراخ کھودنا شامل ہیں۔

=ضرور پڑھیں: کوانٹم کمیونیکیشن،چین کیلئے اعلی ترین اعزاز

وزارت قدرتی وسائل ( ایم این آر) کے مطابق یہ انتہائی گہرائی میں بگ ڈیٹا اور

زمین کی انتہائی گہرائی میں دریافتوں کے آلات کے حوالے سے تبادلوں کو بھی

فروغ دے گی۔ وزارت قدرتی وسائل کا کہنا ہے کہ زمین کی گہرائی میں بہت

ساری توانائی، صنعتی خام مال اور آبی وسائل محفوظ ہیں۔

= قارئین =کاوش پسند آئی ہو گی، فالو کریں اپ ڈیٹ رہیں
—————————————————————————

زمین کی انتہائی گہرائی میں وسائل کی دریافت میں کئی ایک مشکلات کا سامنا ہو

گا جن میں انتہائی دباؤ اور شدید درجہ حرارت کا ماحول بھی شامل ہے۔ یہ لیب

اسٹریٹجک ضروریات پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اس شعبے میں جدت کو فروغ

دے گی۔ واضح رہے چین ٹیکنالو جی کے میدان میں روز بروز جس قدر ترقی کر

رہا ہے اس حوالے سے امریکہ جیسا ملک بھی پریشان ہے اور مقابلے کی سکت

سے عاری نظر آ رہا ہے- دنیا کی ترقی و خوشحالی میں بھی چین کا ایک حصہ

ہے جسے کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا-

چین زیر زمین لیب

Leave a Reply