0

چین جشن بہاراں،جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

Spread the love

چین کے جشن بہار کی مناسبت سے چین کے قومی ٹیلی ویژن کے زیر اہتمام ایونینگ گالا گزشتہ تیس سال سے تسلسل کےساتھ منعقد ہو رہا ہے جو جشن بہار کی ایک لازمی روایت بھی بن چکا ہے۔ ہرسال کے ایونینگ گالا میں لوگ نہ صرف رنگا رنگ پروگرامز سے لطف انداز ہو تے ہیں بلکہ ان میں نئی ٹیکنالوجی کا بھی بھر پور استعمال کیا جاتاہے۔دو ہزار انیس ایونینگ گالا چائنا میڈیا گروپ کی تشکیل کے بعد پہلا گالا ہے جس میں فور کے ،فا ئیو پوائنٹ ون چینل سراونڈ ساونڈ ، اورفائیو جی سمیت دیگر نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔
دوسری طرف قومی امیگریشن انتظامیہ کا کہنا ہے جشن بہارکے دوران روزانہ 1.7 ملیں انٹری اور ایگزیٹ ٹرپس متوقع ہیں،یہ تعداد پچھلے سال کے اسی عر صہ کے مقابلے میں 1.9فیصد زیادہ ہے۔یاد رہے جشن بہار یا چین کا نیا قمری سال5 فروری سے شروع ہوتا ہے۔

Leave a Reply