چین تیسرا بچہ پیدا

چین نے شادی شدہ جوڑوں کو تیسرا بچہ پیدا کرنے کی اجازت دے دی

Spread the love

چین تیسرا بچہ پیدا

بیجنگ(جے ٹی این آن لائن نیوز) چین نے اپنے ملک میں تیسرے بچے کے خواہشمند شادی شدہ

جوڑوں کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے

پولیٹیکل بیورو کے پیرکو ہونے والے اجلاس کے مطابق اس پالیسی اور اس کے متعلقہ معاون

اقدامات پر عمل درآمد سے ملکی آبادی کا ڈھانچہ بہتر بنانے،عمر رسیدہ آبادی کے مسئلہ پر فعال

طور پرقابو پانے اور ملک کے انسانی وسائل کے فوائد کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔سی پی

سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی زیرصدارت اجلاس میں 14 ویں پانچ

سالہ منصوبے کی مدت (2025-2021) کے دوران آبادی کے بڑھاپے کے مسئلہ سے موثرطورسے

نمٹنے سے متعلق اہم پالیسی اقدامات بارے رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں طویل مدت کے لئے

آبادی میں متوازن اضافے کو فروغ دینے کے لئے پیدائشی پالیسیاں بہتر بنانے کے فیصلے کا جائزہ لیا

گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کی کثیرآبادی ہے اورحالیہ برسوں کے دوران آبادی کی عمر میں ایک

حد تک اضافہ ہورہا ہے۔اجلاس میں 2012 میں 18 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد پارٹی

کے مرکزی حکام کی جانب سے منظور کردہ اہم پیدائشی پالیسیوں میں پیشرفت کا اعتراف کیا گیا۔

چین نے 2013 میں ایسے جوڑوں کو دوسرا بچہ پیدا کرنے کی اجازت دی تھی جو اپنے والدین کے

اکلوتے بچے تھے اور 2016 میں شادی شدہ جوڑوں کو ایک بچے کی پالیسی مرحلہ وار ختم کرتے

ہوئے دو بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

چین تیسرا بچہ پیدا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply