0

چین اور فن لینڈ کی خواتین اول کی شعر و موسیقی کی محفل میں شرکت

Spread the love

چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ، خا تون اول محترمہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں فن لینڈ کی خاتون اول جینی ہاوکیو کے ہمراہ شعر و موسیقی کی ایک محفل میں شرکت کی اورتفریحی پروگراموں سے محظوظ ہوئیں ۔گزشتہ روز دوپہر کو محترمہ پنگ اور ہاوکیو بیجنگ کے مرکزی علاقے میں وا قع ایک کتب خانے میں پہنچیں جہاں چائے خانہ بھی موجود ہے ،کتب خانے میں دونوں بیگمات کو بیجنگ کی ثقافت کے بارے میں بتایا گیا او ر کتب خانے کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر انہوں نے وہاں پرموجود بچوں اور ان کے والدین کےساتھ خوشگوار گفتگو کی بعدازاں دونوں بیگما ت نے کتب خانے میں موجود ایک چھوٹے تھیٹر میں چین اور فن لینڈ کے تفریحی پروگراموں سے لطف اٹھایا۔ چینی طالب علموں نے فینیش زبان میں ہاوکیو کے لکھے ہوئے اشعار بھی پڑھ کر سنائے۔

Leave a Reply