china vs usa

چین کی امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر رپورٹ، آسٹریلیا کو انتباہ

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) چین امریکہ آسٹریلیا

چین امریکہ میں 2020ء کے دوران ہونیوالی انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے

میں رپورٹ جاری کر دی۔ پیر کو ایک سرکاری بیان کے مطابق ” 2020ء میں

امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ ” کے عنوان سے 15

ہزار چینی الفاظ پر مشتمل چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی اس

رپورٹ میں واشنگٹن کی وباء کو روکنے میں نااہلی جس کے نتیجے میں خوفناک

نتائج سامنے آئے-

==–== عالمی قوانین کی پامالی سے پیدا سنگین انسانی بحران

امریکی جمہوریت میں خرابی سے سیاسی انتشار، نسلی اقلیتوں سے ناروا امتیازی

سلوک، مسلسل سماجی بے چینی سے عوامی سلامتی کو درپیش خطرات، امیر اور

غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے امتیاز سے سماجی بے چینی اور امریکہ کی جانب

سے بین الاقوامی قوانین کی پامالی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحرانوں

سے متعلق تفصیلی حقائق بیان کئے گئے ہیں۔ 2020ء میں کوویڈ- 19 کی وباء نے

پوری دنیا میں تباہی مچائی جس سے انسانی سلامتی کو ایک بڑا خطرہ لاحق ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے لاپرواہ ردعمل کے بعد امریکہ میں وباء

بے قابو ہوئی۔ امریکہ دنیا کی 5 فیصد سے بھی کم آبادی کا ملک ہے لیکن اس میں

پوری دنیا کے کوویڈ-19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد کا ایک چوتھائی سے زیادہ

اور اموات کی تعداد کل اموات کا پانچواں حصہ ہے۔ اس وائرس سے پانچ لاکھ سے

زیادہ امریکی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکی جمہوری اداروں میں عدم

استحکام سیاسی انتشار کا باعث بنا جس سے معاشرے کے تانے بانے مزید بکھر

گئے ہیں۔

==–== آسٹریلیا دوطرفہ تعاون کیلئے سازگار حالات پیدا کرے: چین

چین نے آسٹریلیا پر دونوں ممالک کے مابین عملی تعاون کیلئے سازگار حالات پیدا

کرنے پر زور دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا

اظہار پیر کو پریس بریفنگ کے دوران ایک آسٹریلوی ادارے کے مطالعاتی جائزہ

سے متعلق سوال کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا آسٹریلیا میں چینی سرمایہ

کاری کم ہورہی ہے۔ آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کے مشرقی ایشیائی بیورو آف

اکنامک ریسرچ کے مطالعاتی جائزہ کے مطابق آسٹریلیا میں چین کی براہ راست

سرمایہ کاری 2020ء کے دوران 61 فیصد کمی کیساتھ 78 کروڑ 30 لاکھ امریکی

ڈالر رہ گئی جو چھ سالوں میں ریکارڈ کم ترین سطح ہے۔ وانگ نے کہا کہ یہ اعداد

و شمار چین آسٹریلیا تعلقات میں کچھ حقیقی مسائل کی عکاسی کر سکتے ہیں۔ دو

طرفہ معاشی وتجارتی تعلقات کی بنیاد باہمی مفاد اور یکساں نتائج پر ہے اور یہ کہ

چینی کمپنیوں کی آسٹریلیا میں سرمایہ کاری نے مقامی معاشی ترقی، لوگوں کے

ذریعہ معاش اور روزگارکے حوالے سے بڑا تعاون کیا ہے۔

چین امریکہ آسٹریلیا

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply