امریکا میں ہیکرزخطرے

چینی ہیکرز نے ویکسین بنانے والی بھارتی کمپنیوں کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی ادارہ

Spread the love

چینی ہیکرز نے ویکسین

بیجنگ(جے ٹی این آن لائن نیوز) سائبر انٹیلی جنس کے ادارے سائفرما نے دعوی

کیا ہے کہ چین کے سرکاری حمایت یافتہ ہیکنگ گروپ نے حالیہ ہفتوں میں

ویکسین بنانے والی بھارت کی دو کمپنیوں کے آئی ٹی سسٹم کو نشانہ بنایا۔بھارتی

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور اور ٹوکیو میں مرکزی دفاتر رکھنے

والی کمپنی سائفرما کا کہنا تھا کہ اسٹون پانڈا کے نام سے مشہور چینی ہیکنگ

گروپ اے پی ٹی10نے بھارت بائیوٹیک اور ویکسین تیار کرنے والی دنیا کی سب

سے بڑی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی)کے سوفٹ ویئر اور آئی

ٹی کے نظام میں خامیوں کو پکڑ لیا ہے۔برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے

سابق سرکردہ سائبر عہدیدار سائفرما کے چیف ایگزیکٹو کمار ریتیش کا کہنا تھا کہ

اس کا اصل مقصد معلومات کا حصول اور بھارتی ادویہ ساز کمپنیوں پر مسابقتی

برتری حاصل کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی ٹی 10 فعال انداز میں ایس آئی آئی

کو نشانہ بنا رہا تھا، جو ایسٹرازینیکا ویکسین تیار کر رہی ہے اور کئی ممالک کو

فراہم کرنے کا منصوبہ ہے اور جلد ہی نوواویکس کی تیاری بھی شروع کرے گی۔

سائفرما کے سربراہ کمار ریتیش کا کہنا تھا کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے معاملے پر

دیکھا گیا کہ ان کے پاس بڑی تعداد میں سرور کمزور ہو چکے ہیں اور یہ خامیوں

سے پر سرور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کمزوریوں پر آگاہ کر چکے ہیں، اس کے

علاوہ دستاویزی انتظامی نظام کی کمزوری پربات کی ہے اور یہ پریشانی کی بات

ہے’۔رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ سے ان دعوں پر تاحال کوئی

ردعمل نہیں دیا۔دوسری جانب سیرم انسٹی ٹیوٹ اور بھارت بائیوٹیک نے بھی اس

حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تاہم بھارت کی سرکاری کمپیوٹر ایمرجنسی

ریسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی)کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر نے کہا کہ یہ معاملہ

ڈائریکٹر آپریشنز ایس ایس سرما کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی

کوریا کے ہیکرز نے برطانوی ادویہ ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کے نظام میں مداخلت

کی کوشش کی تھی۔سائفرما دنیا بھر میں اس وقت سائبر کرائم سے متعلق 750

سرگرمیوں کے خلاف کام کر رہی ہے اور ڈی سائیفر نامی آلات کا استعمال کرتے

ہوئے تقریبا 2 ہزار ہیکنگ کمپنیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔کمار ریتیش نے کہا کہ

اب تک واضح نہیں ہے کہ اے پی ٹی 10 نے بھارتی کمپنیوں میں کس طرح کی

معلومات تک رسائی کی۔

چینی ہیکرز نے ویکسین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply