سفارتی تعلقات 70 ویں سالگرہ، چینی گانے پاکستان نے میرا دل چرا لیا کی دھوم

سفارتی تعلقات 70 ویں سالگرہ، چینی گانے پاکستان نے میرا دل چرا لیا کی دھوم

Spread the love

بیجنگ( جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) چینی گانے پاکستان نے

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی وزیر

اعظم لی کی چیانگ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کیساتھ بھی پیغامات کا

تبادلہ کیا، جہاں لی نے چین کی جانب سے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ سفارتکاری

میں پاکستان کو ترجیح دیتے ہیں۔ جبکہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی

جیان نے پریس کانفرنس میں اردو میں پاکستان دوستی زندہ باد کہتے ہوئے کہا

چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ

محمود قریشی سے پیغامات کا تبادلہ کیا ،ژاؤ نے فروری 2020ء میں وزارت

خارجہ کے ترجمان کے عہدے پر تقرری سے قبل پاکستان میں چینی سفارتخانے

میں آٹھ سال سے زیادہ عرصے تک کام کیا تھا۔ژاؤ کے ریمارکس سے متاثر ایک

گانا جمعہ کو تیار کیا گیا اور جاری کیا گیا، جس کا نام ہے” پاکستان نے میرا دل

چرا لیا ہے۔ یہ گانا جس میں دونوں ممالک کے لوگوں کے مابین گہری دوستی اور

ان کے اپنے ممالک سے محبت پر مرکوز تھا، سینا ویبو پر وائرل ہوا۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

70 ویں سالگرہ کے موقع پر ، چین پوسٹ اور پاکستان پوسٹ نے مشترکہ طور پر

ڈاک ٹکٹوں کا ایک خصوصی سیٹ ڈیزائن کیا اور جاری کیا۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں

میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گوادر کی بہن بندرگاہوں اور جنوبی چین کے

صوبہ گوانگ ڈونگ میں ژوہائی شامل ہیں۔ دونوں بندرگاہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ

انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے تعاون کو منعکس کیا۔ ایک

ڈاک ٹکٹ جمع کرنیوالے نے چین پاکستان سفارتی تعلقات کے 70 سال کی یادگاری

ڈاک ٹکٹوں کا ایک مجموعہ دکھایا، جو جمعہ کو مشرقی چین کے صوبے جیانگ

سو کے صوبہ سوزہو میں جاری کیا گیا۔ دونوں ڈاک ٹکٹوں میں پاکستان کے صوبہ

بلوچستان میں گوادر اور جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں زوہائی کی

بندرگاہیں موجود ہیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جمعہ ہی کے روز چین میں بیجنگ حکومت کی جانب سے منعقدہ تقریب میں

پاکستانی سفیر معین الحق اور سفارتخانے کے دیگر سینئر اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کے سفیر نے کہا ڈاک ٹکٹیں انوکھی اور آہنی دوستی کی سا ت

شاندار دہائیوں کی ایک انمول تاریخ ہیں۔ ادھر پاکستان میں وزیراعظم عمران خان

نے جمعہ ہی کے روز برادری ملک چین کے تعاون سے تیار کردہ ایک سومیگا

واٹ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ،2 ( کنو پ -2) کا عملی طور پر افتتاح کیا۔

کا نو پ ٹو کی تعمیر نومبر 2013ء میں شروع ہوئی تھی۔

چینی گانے پاکستان نے

Leave a Reply