بھارتی فوج چینی موبائل ایپس سے گھبرا گئی، ڈیلیٹ کرنے کا حکم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن نیوز) چینی موبائل ایپس

بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے اپنے فوجیوں کو

فیس بک سمیت89موبائل ایپس فوری ڈیلیٹ کرنے کا حکم دے دیا،سیکیورٹی

خدشات کے پیش نظر یہ حکم جاری کیا گیا،جو کوئی بھی اس حکم کی خلاف

ورزی کرے گا اسے سخت نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔بین لاقوامی خبر رساں

ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف

اشرف غنی وعدے سے مکر گئے

سے اپنے فوجیوں کو فیس بک سمیت89موبائل ایپس فوری ڈیلیٹ کرنے کا حکم

دے دیا۔بھارتی فوجیوں کو جو موبائل ایپس ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے ان میں فیس

بک، ٹک ٹاک، ٹروکالر اور انسٹاگرام کی ایپس شامل ہیں، اس کے علاوہ ڈیلی ہنٹ

سمیت متعدد نیوز ایپس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ان کے علاوہ وی چیٹ،

شیئر چیٹ، وائبر، آئی ایم او، سموسہ، کوالی، زیندر، زپیا، شیئراِٹ، یوسی برازر،

یوسی برازر منی، زوم، لائیو می، وی میٹ،، کیم اسکینر، بیوٹی پلس، ٹرو کالر، پب

جی، کلیش آف کنگز، علی ایکسپریس، کاچ سرفنگ، ہنگامہ اور سانگز ڈاٹ پی

کے، ٹمبلر، ریڈ اٹ جیسی معروف ایپس بھی ان 89ایپس کی فہرست میں شامل ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے جو کوئی بھی اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا

اسے سخت نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب

بھارت نے چند روز قبل ٹک ٹاک سمیت 50سے زائد چینی ایپس بلاک کردی ہیں۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ چینی اپیلی کیشنز بھارتی سالمیت اور سیکیورٹی کے

لیے نقصان دہ ہیں جس کے باعث ان کو فوری بلاک کردیا گیا ہے۔

چینی موبائل ایپس

Leave a Reply