چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا.

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث اسلم اچھو افغانستان میں پانچ ساتھیوں سمیت مارا گیا، قندھار میں اس کی رہائش گاہ پر ہونے والے بم دھماکے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں ۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈاسلم اچھو افغانستان میں پانچ ساتھیوں سمیت مارا گیا ۔ ہلاک ہونیوالوں میں تاجو مری ، رحیم مری اور اسلم اچھو کے چار محافظ شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت افغانستان میں اسلم اچھو کی رہائش گاہ پر اجلاس کے دوران دھماکے میں ہوئی ۔ اسلم اچھو چینی قونصلیٹ حملے سمیت متعدددہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ قندھار میں رہائش گاہ پرخود کش حملے میں یہ شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے ساتھیوں سمیت ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی ہلاکت ہوئی ۔ ہلا ک ہونے والو ں میں اسلم اچھو کے 2 ساتھی اورتین دہشتگرد کمانڈر شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اسلم اچھو چند ماہ قبل بلوچستان آپریشن کے دوران زخمی ہو کر افغانستان سے بھارت چلا گیا تھا اور وہاں نئی دہلی کے میکس ہسپتال میں زیر علاج رہا جہاں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں اس کا مکمل علاج کرایا گیا اور وہ وہاں صحت یاب ہوا، پھر افغانستان پہنچ گیا ۔ اسلم اچھو افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان سے دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply