46

چینی صوبہ یوننان میں ہنٹا وائرس کی وباء، ایک ہلاک، 32متاثر

Spread the love

ووہان(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شہر ووہان سے نکلنے والے کرونا وائرس کی

تباہ کاریوں سے پوری دنیا ہی متاثر ہو رہی ہے ،ایسے میں چین کے صوبے یوننان میں ہنٹا وائرس

سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے اور اس وائرس سے 32 افراد کے متاثر ہونے کی رپورٹ ہے،

جن کا فوری علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہنٹا وائرس سے

متاثرہ اس شخص کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب وہ صوبہ شان ڈونگ کی جانب بس میں سفر کررہا تھا۔

چین کی اس مقامی خبر سے دنیا بھر میں ایک تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ انسانوں کو جلد ہی ایک اور

عالمی وباء کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن یہ بات بتانا ضروری ہے کہ ہنٹا وائرس کوئی نیا وائرس ہے اور

نہ ہی یہ کرونا جتنا خطرناک اور جان لیوا۔گھر میں اور اس کے آس پاس چوہوں کے بل ہنٹا وائرس

کے پھیلاو کا بنیادی خطرہ بن سکتے ہیں۔

Leave a Reply