چینی سکینڈل ،30افراد کیخلاف مقدمات درج

Spread the love

چینی سکینڈل مقدمات درج

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ایف آئی اے نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سٹہ

بازی اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر شوگر مافیا کے10بڑے گروپوں کے 30 افراد کے خلاف

مقدمات درج کرلیے اور چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شوگر مافیا

مخصوص کوڈ کے ساتھ واٹس ایپ پر پیغامات دے کر چینی کا سٹہ اور ذخیرہ اندوزی کرتی تھی، ان

کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے ایف آئی اے کی 20 ٹیموں نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں

کارروائی کی۔شوگر مافیا میں ملک عباد گروپ کے ملک عباد ، اسد پرویز بٹ اور شیخ ساجد، ملتان

گروپ کے راشد ملتان، عامر آصف ، قیصر سلیم اور اویس بلال، مولوی ظہیرگروپ کے وقاص

اشرف چاولہ اور مولوی ظہیر جبکہ ملک ماجدگروپ میں سفیان ملک،فرقان بابا اور ذاہد ملک ، دوائی

گروپ میں خرم شفیع ، خرم دوائی اور ندیم آفتاب شامل ہیں۔اسی طرح ایف آئی اے نے مرزا گروپ

کے شیخ عامروحید، مرزا ندیم ،مستنصر گوگی اور اسد بھائی، طفیل گوگا گروپ کے شیخ طفیل،

عمران طفیل ، سہیل بٹ اور جنید عرف گوگا بٹ، بھلی گروپ کے محمود بھلی، اسلم بھلی اور حاجی

ہیرا ، پراچہ گروپ کے عاطف پراچہ اور مشتاق پراچہ جبکہ شوگر بٹ گروپ کے عمر صلاح الدین

اور فیصل ضیا الدین کیخلاف بھی قانونی شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے۔ملزمان نے ترین گروپ،

شریف گروپ، الائنس گروپ، المعیز(تھل گروپ) اور حمزہ شوگر مل و دیگر کے لئے سٹہ بازی کی۔

ان کی جانب سے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور خفیہ اکاؤنٹس سے

روزانہ کروڑوں روپے منتقل کیے جارہے تھے۔دوسری طرف ایف آئی اے کے چھاپوں کے خلاف

شوگر ڈیلرز سراپا احتجاج، شہر میں چینی کی تجارت کا بڑا مرکز بابر سنٹر دوسرے روز بھی بند

ہے۔

چینی سکینڈل مقدمات درج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply