لاہور میں چینی سٹاک

چینی سٹہ بازوں کے واٹس اپ گروپوں سے مزید 392بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Spread the love

چینی سٹہ بازوں کے

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) چینی سٹہ بازوں کے واٹس اپ گروپوں سے مزید 392بے نامی

اکائونٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں اور ملک بھر میں ایک ہزار سٹہ بازوں کا ریکارڈ بھی مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چینی سٹہ بازوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا، سٹہ بازوں کے

واٹس اپ گروپوں سے مزید تین سو بانوے بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں، ان اکاونٹس

میں مجموعی طور پر چھ ارب سے زائد کی ٹرانزکشنز کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے

بے نامی اکائونٹس میں سات ارب روپے منجمد کرادئیے ہیں جبکہ وائس آپ گروپ سے ملک بھر میں

ایک ہزار سٹہ بازوں کا بھی ریکارڈ مل گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چینی پر چھوٹے پیمانہ

پر سٹہ کھیلنے والا بھی روزانہ پانچ سے دس لاکھ کماتا ہے جبکہ چالیس بڑے سٹہ بازوں کے اکانٹس

میں موجود ایک سو چھ ارب میں سے بتیس کروڑ منجمد کرا دئیے گئے، یہ رقم چینی پر سٹہ بازی

سے کمائی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹہ بازی میں پنجاب کی تیس سے زائد شوگر ملز کے ملوث

ہونے کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔گذشتہ روز ایف آئی اے نے چالیس بڑے چینی ڈیلرزکے اکائونٹس

سمیت چارسوچوبیس اکائونٹس منجمد کردیئے تھے ، سٹہ بازمافیا کیساتھ ان کے رشتے داروں کے

بھی اکانٹس فریز کئے گئے، فریز کئیگئے بینک اکائونٹس میں جعلی اور بے نامی بھی شامل تھے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply