corona virus

کرونا وباء میں غفلت، ناکافی اقدامات، 18 چینی حکام دوشی قرار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن چائنا نیوز) چینی حکام دوشی قرار

شمال مشرقی چین کے صوبہ ہی لونگ جیانگ میں حکام نے، نوول کرونا وائرس کی مقامی سطح پر روک تھام اور کنٹرول کے ناکافی اقدامات پر18 افراد کو ذمہ دار ٹھہرا دیا ۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں: امریکی ماہرین کی کرونا وائرس سے متعلق نئی تھیوری
—————————————————————————–

صوبائی نظم و ضبط معائنہ اور نگران کمیٹی کے مطابق، ان میں صوبائی صدر مقام ہاربن کے نائب میئر چن یوان فے بھی شامل ہیں، جو نوول کرونا وائرس کےخلاف اقدامات کے سرکردہ گروپ کے سٹی ہیڈ کوارٹرز کے نائب سربراہ بھی تھے، جن کو انتظامی ریکارڈ میں ڈی میرٹ کیا گیا ہے۔ ان افراد میں ہاربن میڈیکل یونیورسٹی کے نائب صدر فو سونگ بن بھی شامل ہیں، جو یونیورسٹی کے وباء کےخلاف ریسپانس گروپ کے نائب سربراہ بھی تھے، انہیں انٹراپارٹی وارننگ دی گئی ہے، اور ڈی میرٹ کیا گیا ہے۔ دیگر16 افراد کو انٹراپارٹی وارننگ دی گئی ، یا سزا کے طور پر ڈی میرٹ کیا گیا ہے۔

قارئین : خبر اچھی لگے تو ضرور شیئر کریں

ہاربن میں 9 اپریل کے بعد سے نوول کرونا وائرس کے، 26 تصدیق شدہ اور بغیر علامات کے 19 کیسزسامنے آئے ہیں۔ ان کیسز کا تعلق بیرون ممالک، خاندانوں کے اکٹھا ہو نے اورہسپتالوں میں داخل ہونےوالوں سے تھا۔ نظم و ضبط معائنہ اور نگران کمیٹی کے مطابق شہر میں وبا کی صورتحال کا دوبارہ سامنے آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہاربن اور ہاربن میڈیکل یونیو رسٹی کے متعلقہ عہدیداروں اور سرکاری ملازمین نے اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام نہیں دیا۔

اپ ڈیٹ رہنے کیلئے : فالو کریں سوشل میڈیا پر

چینی حکام دوشی قرار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply