چینی بحران شدید، قیمت فی کلو 160روپے تک پہنچ گئی

Spread the love

چینی بحران شدید

اسلام آباد،لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں چینی کی قیمتیں جہاں آسمان کو چھونے لگی

ہیں ،وہیں کئی ایک علاقوں میں چینی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے ، جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر رعایتی

نرخ والی چینی ہی غائب ہو گئی،چینی کہیں چینی 160 روپے فی کلو تو کہیں 150 روپے میں فروخت

ہورہی ہے، جس کے باعث مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کی فی کلو قیمت ساتویں آسمان تک جا پہنچی ہے۔بلوچستان کے

دارالحکومت کوئٹہ میں چار روز میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا، شہری 160

روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت میں مزید بڑھنے کا

امکان ہے۔ دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹورز پر رعایتی نرخ والی چینی دستیاب ہی نہیں،فیصل آباد میں

چینی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا ہے، چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کلو اضافے کے بعد 160

روپے تک پہنچ گئی۔ شہر کی 80 فیصد دکانوں پر چینی دستیاب ہی نہیں۔چینی کی قیمتوں میں اضافے

کے باعث پشاور کے شہری بھی مشکلات کا شکار اور150 روپے فی کلو چینی خر ید نے پر مجبو ر

ہیں۔ ڈیلرز کا کہنا ہے چینی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔لاہور میں بھی صورتحال مختلف نہیں، قیمتوں

میں اضافہ ہوا تو چینی گوہر نایاب ہوگئی ہے، شہر کی بڑی منڈیوں سے چینی غائب ہے جبکہ

دکانداروں نے جرمانوں اور مقدمات کے اندراج سے بچنے کیلئے چینی رکھنا ہی چھوڑ دی ہے۔

لاہورمیں چینی کی مصنو عی قلت کے با عث قیمت 145 ، رس ، بسکٹ کیک سیمت بیکری کی دیگر

اشیا ء کے دا م بھی بڑھا دیئے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی

چینی مہنگی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کے بعد شہر کی غلہ منڈیوں میں چینی کی

ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔باغبانپورہ، کاہنہ غلہ منڈی اور اکبری غلہ منڈی میں مقامی چینی مکمل طور

پر غائبہو گئی جبکہ شہر کے پرچون بازاروں میں بھی مقامی چینی کی فروخت بند ہوگئی۔ پرچون

دکانداروں کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے جرمانوں اور مقدمات کے اندراج سے بچنے

کیلئے چینی رکھنا ہی چھوڑ دی گئی۔دوسری جانب دکاندا روں کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں

چینی موجودہی نہیں،قیمت کا کیسے علم ہوگا جبکہ شہریوں کا شکوہ ہے موٹی چینی کی تلاش میں اب

باریک چینی بھی صرف مخصوص دکانوں سے مل رہی ہے ۔حیدر آباد میں بھی چینی کی قیمت میں

ہوشربا اضافہ ہوا، شہری 160 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ملک کے تمام چھوٹے

بڑے شہروں میں چینی چینی کی دہائی سنائی دے رہی ہے۔ رواں ما ہ کے دوران پٹرول کی قیمتوں

میں اوپر تلے اضا فہ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ہیں اور اس اضا فہ کے سبب گھی چینی ، سبزیا ں

اور دیگر اشیا ء خورو نو ش کی قیمتیں آسما ن کو پہنچ گئی ہیں ۔ادھر پنجاب میں چینی کی ذخیرہ

اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کارروائیوں میں مختلف شہروں سے چینی کی ہزاروں بوریاں

برآمد کرلی گئیں، فیصل آباد میں مہنگی چینی بیچنے پر شوگرملز کا گودام سیل کرکے 50کلووالی

44ہزاربوریاں ضبط کرلی گئیں،ڈپٹی کمشنر کے مطابق شوگر ملز سے چینی کاسرکاری ایکس ملز

ریٹ 85روپے کلو مقرر ہے،جبکہ ملز انتظامیہ ڈیلرز سے 135روپے فی کلو وصول کر رہی

تھی،چشتیاں میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر نے چینی کے گوداموں پرچھاپہ مارا اور

کارروائی میں گوداموں سے چینی کے 3ہزار سے زائد تھلے برآمد کئے ،رینالہ خورد میں بھی ذخیرہ

اندوزوں کیخلاف انتظامیہ اور اسپیشل برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گودام میں ذخیرہ

413بوری چینی برآمدکی ، چیچہ وطنی میں بھی اسسٹنٹ کمشنر نے گرجا گھر روڈ پرگودام پر چھاپہ

مارا اور غیرقانونی ذخیرہ چینی کے 900سے زائد تھیلے برآمد کرلیے، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق

گودام میں ذخیرہ چینی رجسٹر نہیں کرائی گئی تھی،ہارون آباد میں بھی اسسٹنٹ کمشنر نے چینی کے

گوداموں پر چھاپہ مار کر 730چینی کے تھیلے برآمد کرلئے جبکہ 2گوداموں اور 14دکانوں کو

جرمانے سمیت سیل کردیا گیا، برآمد چینی کی مارکیٹ میں مالیت پچاس لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

چینی بحران شدید

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply