چینی بائیولوجیکل سلوشن پاکستان میں شور زدہ اراضی زرخیز بنانے کیلئے تیار

چینی بائیولوجیکل سلوشن پاکستان میں شور زدہ اراضی زرخیز بنانے کیلئے تیار

Spread the love

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) چینی بائیولوجیکل سلوشن

چین کے سلائن اینڈ الکلی لینڈ ریسرچ سنٹر نے کہا ہے پاکستان میں 14 فیصد

سیراب کی جانیوالی زمین کھاری ہو کر خراب ہو گئی ہے، چین کے بائیو لوجیکل

سلوشن میں پاکستان میں شور زدہ زمین کو زرخیز زمین میں تبدیل کرنے کی بڑی

صلاحیت ہے۔ یہ بات چائنہ اکنامک نیٹ ( سی ای این ) کو ایک خصوصی انٹرویو

کے دوران چین کی نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے سلائن اینڈ

الکلی لینڈ ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چانگ ہواسن نے بتائی۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پاکستان میں 4.5 ملین سے 5.3

ملین ہیکٹر رقبہ شور زدہ ہے، جو پاکستانی رقبے کا 5 سے 6 فیصد ہے۔ ڈاکٹر

چانگ نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 14 فیصد زرعی زمین کے کھارا ہو کر

خراب ہونے سے پیداوار میں 64 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر چانگ نے سی ای این

کو بتایا پاکستان میں زرعی پیداوار کیلئے شور زدہ زمین کی بحالی کیلئے چین کا

اچھی طرح سے قائم بائیولوجیکل سلوشن ایک مثالی ہے۔ پاکستان اور جنوبی

سنکیانگ کی آب و ہوا اور شور زدہ زمین کی اقسام ایک جیسی ہیں، لہٰذا پاکستان

شور زدہ زمین پر نمک برداشت کرنیوالے پودے متعارف کروا کے جنوبی

سنکیانگ کے ماڈل کو اپنا سکتا ہے۔ نمک برداشت کرنیوالے پودے شور زدہ زمین

پر نشوونما پا سکتے ہیں اور مٹی میں نمک کی ایک خاص مقدار جذب کر سکتے

ہیں۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ڈاکٹر چانگ نے کہا کہ پاکستان سے نمک جذب کرنے والے کچھ مخصوص پودوں

کو سنکیانگ میں بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے تاکہ نمکیات والی زمین میں اُگنے

والے پودوں کی اقسام کے زخیرے کو بہتر بنایا جا سکے۔ مئی میں چینی اکیڈمی

آف فارسٹری اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کیے جس کا مقصد تبادلے کی سرگرمیوں، مشترکہ تعلیمی کانفرنسوں اور مشترکہ

تعلیمی منصوبوں کے ذریعے شور زدہ زمین کے تدارک میں چین پاک تعاون کو

گہرا کرنا ہے۔ یہ پروگرام نومبر 2018ء میں چین کی نیشنل فارسٹری اینڈ گراس

لینڈ ایڈ منسٹریشن اور پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مابین مفاہمتی

یاداشت کا ایک حصہ ہے۔

چینی بائیولوجیکل سلوشن

Leave a Reply