چینی اور پاکستانی سائنسدانوں کا مشترکہ بحری سروے مکمل

Spread the love

چین اور پاکستان کے سائنسدانوں نے ایک مشترکہ بحری جیو لاجیکل سروے بحرہ ہند میں مکمل کر لیا ہے۔اس کا مقصد سائنس کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون مزید فروغ دینا ہے۔زیر آب کھدائی کیلئے ہائی یانگ ڈزہی10یا لیٹری اوشن جیو لاجی10جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈانگ کے دارالحکومت گوانگ زو گذشتہ روزواپس آ گئے۔دونوں ممالک کی ٹیموں نے91دن تک26100کلو میٹر بحری تحقیقی سفر کیا۔بحری جہاز28نومبر 2018کو گوانگ زو سے بحرہ ہند روانہ ہوئے تھے اس مشن کے دوران پاکستان کے کئی اداروں کے سائنسدان ان جہازوں پر تحقیق میں مصروف رہے اور انہیں نے چینی سائنسدادنوں کیساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔جس سے گہرے سمندر میں جیالوجیکل تحقیقی تعاون میں دونوں ممالک کے درمیان مزید پیش رفت ہوئی۔اس سفر کے دوران اہم مقاصد حاصل کئے گئے ہیں ہائی یانگ ڈیزہی10نئی نسل کا چین میں تیارکردہ سروے بحری جہاز ہے یہ262دن تک کئی آپریشن میں حصہ لے چکا ہے۔2017سے اب تک57ہزار کلو میٹر سفر کر چکا ہے۔

Leave a Reply