چیف جسٹس کا ماڈل کورٹس کو خراج تحسین، ججز کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ماڈل

کورٹس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے،

ماہ رمضان کے بعد ماڈل دیوانی عدالتیں بھی کام شروع کر دیں گی۔ تفصیلات کے

مطابق سپریم کورٹ میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس

میں ماڈل عدالتوں کی یکم تا 27 اپریل تک کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش

کی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ قتل کے 888، منشیات کے 1413 مقدمات پر فیصلہ

سنایا گیا، 67 مجرمان کو سزائے موت اور 195 کو عمر قید، 520 دیگر مجرمان

کو کل 1639 سال 8 ماہ اور2 دن قید کی سزا دی گئی، مجموعی طور پر 8 کروڑ

70 لاکھ 75 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ اجلاس میں چیف جسٹس آصف

سعید کھوسہ و دیگر ججز نے ماڈل کورٹس کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش

کیا اور ماڈل کورٹس کے تمام ججز کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا ۔اجلاس

میں سول ماڈل کورٹس کےلئے تجاویز کو حتمی شکل دینے پربھی مشاورت کی

گئی، خیال رہے سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے پاکستان کی ماڈل

کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں

116 ماڈل عدالتوں نے 24 اپریل کو مجموعی طور پر 71 مقدمات نمٹائے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply