چیف جسٹس کا سول ہسپتال مٹھی کا دورہ،ا نتظامات پربرہمی کا اظہار

Spread the love

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سول ہسپتال مٹھی میں بچوں کی وارڈز کا جائزہ اورناقص انتظامات پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمر جنسی وارڈ کی یہ صورتحال ہے تو پھر ہسپتال ہی بند کر دیں۔ بدھ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے سول ہسپتال مٹھی میں بچوں کی وارڈز کا جائزہ لیا، چیف جسٹس نے ہسپتال کے انتظامات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایمر جنسی وارڈ میں ادویات میسر نہیں، کیسی وارڈ ہے؟ایمرجنسی وارڈ کی یہ صورتحال ہے تو پھر ہسپتال ہی بند کر دو، چیف جسٹس نے آر او پلانٹ کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس نے انتظامیہ سے استفسار کیا کہ آر او پلانٹ میں پانی کی کوالٹی خراب کیوں ہے؟شاید آپ لوگ یہ پانی نہیں استعمال کرتے۔

Leave a Reply