چیف جسٹس کا جہانیاں میں ماں اور بیٹی کے قتل کا نوٹس ،آئی جی سے رپورٹ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جہانیاں میں ماں، بیٹی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی جس کے بعد تین نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جہانیاں میں ماں اور بیٹی کے قتل کا نوٹس لے لیا ، ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر لیا۔دریں اثناء پولیس نے واقعہ میںتین نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply