cj pakistan gulzar ahmed khan

سپریم کورٹ عوام کے حقوق کی ضامن، معاملات میں مداخلت کا تاثر غلط، چیف جسٹس پاکستان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کوئٹہ (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جناب جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ

عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں ہو رہی، بار اور بینچ ایک ادارہ ہے، وکلاء

کے مسائل حل کئے جائیں گے، لاپتہ افراد کا معاملہ گھمبیر یہ بلوچستان کا نہیں

بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے اس سلسلے میں کمیشن قائم ہے عدالتی کاوشوں سے

بہت سے لوگ بازیاب ہوئے- ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے اعزاز میں عشائیہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-

==-: یہ بھی پڑھیں، جج کا کام دلائل سننا منصفانہ فیصلہ کرنا، چیف جسٹس پاکستان
————————————————————————————–

چیف جسٹس پاکستان کا مزید کہنا تھا بلوچستان کے عوام کی عزت نفس مجروح

کرنا میری عزت نفس مجروح کرنے کے مترادف ہے جس کی کسی کواجازت دیں

گے اور نہ ہی لوگوں کے بنیادی حقوق سلب ہونے دیں گے سپریم کورٹ آف

پاکستان عوام کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں۔

===-: آج میرا بولنا نہیں بنتا، چیف جسٹس پاکستان کو سننے کا دن، جسٹس جمال خان مندول خیل

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال

خان مندوخیل نے کہا کہ آج میرے بولنے کا دن نہیں بلکہ چیف جسٹس کو سننے کا

دن ہے۔ تقریب سے خطاب میں پاکستان بار کونسل کے ممبر کامران مرتضی

ایڈووکیٹ نے کہا سانحہ 8 اگست میں وکلاء جو معاشرے کی کریم تھی ہم سے جدا

ہو گئی ان کے جانے سے ایک خلا پیدا ہوا ہے، انہوں نے اپنے مطالبات چیف

جسٹس سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے وکالت

کیلئے 50 ساتھیوں نے اپلائی کیا تھا مگر کورونا کی وجہ سے معاملہ آگے نہ بڑھ

سکا، بلوچستان کے کیسز پینڈنگ میں ہے ویڈیو لنک ایک اچھی سہولت لیکن مسائل

کا سامنا رہتا ہے-

===-: پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا

بلوچستان کے کیسز کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے موثر نظام ہوناچاہیے تاکہ

بلوچستان کے لوگ اس مستفید ہوں اس وقت صوبے میں 5 ججز کی جگہ خالی ہیں

جس پر میرٹ پر تعیناتی عمل میں لائی جائیں۔

== قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply