چیف جسٹس پاکستان سکول کھلوائیں، اے پی ایس اے کی دُہائی

چیف جسٹس پاکستان سکول کھلوائیں، اے پی ایس اے کی دُہائی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) چیف جسٹس پاکستان سکول

آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملک بھر میں

تعطل کا شکار تعلیمی سرگرمیوں پر از خود نوٹس لے کر سکول کھلوانے کا

مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد سکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : سکول ایسوسی ایشنز کا یکم جون سے نجی ادارے کھولنے پرغور
——————————————————————————

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم نے بچوں کے

والدین کو فیسوں میں 20فیصد رعایت دے دی ہے، چند سکول ایسے بھی ہیں جو

رعایت نہیں دے رہے۔

ملک میں تعلیم کا معیار صرف نجی سکولوں کی وجہ سے بہتر ہے

ٹیکسز کا بوجھ بھی پرائیوٹ سکول برداشت کر رہے ہیں، ملک میں جو تعلیم کا معیار ہے وہ صرف نجی سکولوں کی وجہ سے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کرونا وباء کے باعث تعلیمی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے-

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

وفاقی وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ عید کے فوری بعد سکول کھولے جائیں، سکول مسلسل بند رکھنے سے جہاں چھوٹے سکول مالی بحران کا شکار ہیں۔ وہیں بچوں کا قیمتی وقت بھی ضائع ہو رہا ہے-

چیف جسٹس پاکستان سکول

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply