0

چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے قبل سپریم کورٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھا گئے

Spread the love

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریٹائر ہونے سے سپریم کورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو 2017کے بنیادی پے سکیل سے 3 گنا خصوصی الائونس دینے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل سپریم کورٹ نے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت سپریم کورٹ کے گریڈ 1سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں خصوصی اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2019 ء سے ہو گا۔

Leave a Reply