چیئرپرسن نیشنل کمیشن آف ویمن کا غیر قانونی تقرر،اپوزیشن لیڈر نے سپیکر کو خط لکھ دیا

Spread the love

چیئرپرسن نیشنل کمیشن

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نیشنل کمیشن آن دی

سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کی غیرقانونی تقرری پرسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھ دیا ۔شہبازشریف نے خط میں

موقف اختیار کیا کہ چئیرپرسن کی تقرری پارلیمانی ضابطوں، روایات، قانون اور جمہوری اقدار کی صریحا خلاف ورزی کی

گئی ہے،انتخاب میں اپوزیشن کی امیدوار فوزیہ وقار نے چھ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔فوزیہ وقار کو ڈاکٹر نفیہ

شاہ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، طاہرہ اورنگزیب، شاہدہ اختر علی، نزہت صادق اور عابدہ محمد عظیم نے ووٹ دئیے ۔حکومتی

امیدوار کوپانچ ووٹ ملے لیکن کمیٹی کی سربراہ محترمہ فلک ناز نے خلاف قانون وضابطہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔شہبازشریف نے

مزید لکھا کہ چئیرپرسن اس وقت ووٹ ڈالنے کی مجاز ہیں جب دونوں امیدواروں کو یکساں ووٹ ملتے،ووٹ کی حرمت کا

تحفظ کرنے کے بجائے حکومتی امیدوار کے تقرر کے لئے چئیرپرسن نے انتخابی عمل کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے لکھا

کہ چئیرپرسن نے خلاف قانون اپنی مرضی سے اجلاس کی کارروائی مرتب کرکے حکومتی امیدوار کو کامیاب قرار دے

دیا۔خلاف قاعدہ وقانون چئیرپرسن کی تقرری انتہائی تشویش کا باعث ہے،جمہوری نظام میں اکثریت کی بنیاد پر فیصلے ہوتے

ہیں، اقلیت کو مسلط نہیں کیاجاتا۔انہوںلکھا کہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ فوزیہ وقار کو انتخاب میں اکثریت کے باوجود

عہدے پر مقرر نہیں کیاگیا،یہ طرز عمل غیرپارلیمانی ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرتا ،سینٹ اور قومی اسمبلی کی معزز

خواتین ارکان یہ معاملہ خط کے ذریعے آپ کے علم میں پہلے ہی لاچکی ہیں،خواتین اراکین پارلیمان کی اجلاس کی کارروائی

کا متن دینے کی درخواست پر سپیکر آفس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔قائد حزب اختلاف نے خط میں مزید لکھا کہ اس

خط کے جواب کے ساتھ متعلقہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کا متن بھی فراہم کیاجائے،انتخاب میں اکثریتی ووٹ

لینے والی محترمہ فوزیہ وقار کا قانونی حق ہے کہ انہیں بلاتاخیر چئیرپرسن نوٹیفائی کیاجائے۔

چیئرپرسن نیشنل کمیشن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply