0

چیئرمین نیب نے افسروں کے بیرون ملک نجی دوروں پر پابندی عائد کردی

Spread the love

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے افسروںکے بیرون ملک نجی دوروں پر پابندی عائد کردی۔ترجمان نیب کے مطابق پابندی کا اطلاق نیب کے تمام افسروںپر ہوگا تاہم عمرہ پر جانیوالوں کیلئے اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ترجمان کے مطابق مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر اور ٹکٹس ریزرویشن بھی روک دی گئی ہے۔خلاف ورزی کرنے پر افسروںکیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق تمام نیب افسران پر ہوگا۔ نیب نے اس حوالے سے تمام ڈی جیز کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

Leave a Reply