Naya-Pakistan-Housing-Authority

سستے گھروں کی تعمیر، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نوید سُنا دی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز ) چیئرمین نیا ہاﺅسنگ پاکستان

چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انوار علی

حیدر نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے بینک آئندہ ہفتے تک سستے گھروں کی

تعمیرات کےلئے اپنی پروڈکٹس متعارف کر دینگے۔

===: گھروں کی تعمیر، قرضہ 5 تا 7 فیصد شرح سود پر دیا جائیگا، انوار علی حیدر

جمعہ کے روز کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز میں ہاؤسنگ

کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب میں انکامزید کہنا تھا سستے

گھروں کی تعمیر کیلئے دن اور رات کام کر رہے ہیں۔ انوار علی حیدر نے مزید

بتایا کہ سستے گھروں کی تعمیرات کیلئے قرضہ 5 تا 7 فیصد شرح سود پر دیا

جائیگا۔ بینک جلد اپنی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ شروع کر دیں گے۔

===: حکومت کی فنانسنگ و زمین کے بغیر سستے گھروں کی تعمیرناممکن، شبر زیدی

سیمینار سے خطاب میں سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ

حکومت کی فنانسنگ اور زمین کے بغیر سستے گھروں کی تعمیرات ممکن نہیں۔

اس موقع پر محسن شیخانی کا کہنا تھا ملک میں 1کروڑ 20 لاکھ گھروں کی

ضرورت ہے۔ سستے گھروں کی تعمیرات کے منصوبے سے ملک میں ایک کروڑ

نوکریوں کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہائوسنگ منصوبہ مشکل نہ ہوتا تو سابقہ حکومتیں سکیم بنا گئی ہوتیں، وزیراعظم
————————————————————————————————

یاد رہے وزیراعظم عمران خان برسراقتدار آتے ہی اس پراجیکٹ کا اعلان کر

چکے ہیں اور وہ اس ضمن میں پرعزم نظرآتے ہیں۔چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ

اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انوار علی حیدرکا اعلان اسی سلسلے کی

کڑی ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

چیئرمین نیا ہاﺅسنگ پاکستان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply