چیئرمین سینیٹ کون

چیئرمین سینیٹ کون؟ سنجرانی یا گیلانی

Spread the love

چیئرمین سینیٹ کون

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم)نے چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلز

پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے نام کی متفقہ امیدوار کے طور پر منظوری دیدی۔پیپلزپارٹی

کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس پیر کے روز ہوا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان

نے کی ۔اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے ابتدائی کلمات ادا کئے،سابق صدر آصف زرداری

نے سینیٹ میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر مبارک باد دی،شاہد

خاقان عباسی نے اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلات پیش کیں۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل

الرحمان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پیپلزپارٹی

بلاول بھٹوزرداری، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پا، عثمان کاکڑ، نو نتخب سینیٹر ساجد میر، اے

این پی کے میاں افتخارحسین، سینیٹر یوسف رضاگیلانی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ

پرویز اشرف بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لئے مشترکہ

امیدوار، لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی

صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی حالات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کے سامنے

پیش آنے والے واقعہ کی مذمت بھی کی گئی ۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے دوران

پیپلز پارٹی کی طرف سے سید یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا جس کے بعد مسلم لیگ ن اور

عوامی نیشنل پارٹی نے سابق وزیراعظم کے نام پر اتفاق کر لیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی تمام

جماعتوں نے گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا۔ پی ڈی ایم کمیٹی کی سفارشات بھی اجلاس میں

پیش کی گئی ہیں، سفارشات کے مطابق لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے

ساتھ شروع ہوگا، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے۔سفارشات کے

مطابق تمام جماعتیں زیادہ سے زیادہ افراد کو لانے کیلئے طرح متحرک ہوں،

چیئرمین سینیٹ کون

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply