0

چیئرمین نیب اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کیلئے تیار

Spread the love

قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن جماعتوں نے ملاقات کا وقت دینے کیلئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا جسے موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان نیب نے فوری طور پر چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی طرف سے ملاقات کرنے پر رضامندی کا اعلان کر دیا،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی ، متحدہ مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے ارکان نے دستخطوں پر مبنی خط میں کہا گیا ارکان پارلیمنٹ کوہراساں کیا جا رہا ہے، فوری و سنگین صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے ملاقات کا وقت دیا جائے، نیب کے غیر منصفانہ و معمول سے ہٹ کر جو اقدامات کیے جا رہے ہیں یہ جمہوری عمل کو متاثر و کمزور کرنے کے مترادف ہیں ۔اپوزیشن احتساب کے عمل کی مکمل حمایت عوام کے مفاد کے تحفظ کیلئے ضروری تصور کرتی ہے لیکن غیر منطقی، یکطرفہ اور متعصبانہ احتساب کا عمل صرف اپوزیشن ارکان پر دبائو اور سیاسی انتقام کے مترادف ہے۔پارلیمان کی بالادستی اور خود مختاری کیلئے احتساب کا عمل خطرہ بنتا جا رہا ہے اسلئے نیب چیئرمین فوری ملاقات کیلئے وقت دیں تاکہ ان کو مسئلہ سے آگاہ کیا جا سکے۔ خط پر شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنااللہ، سید نوید قمر،شازیہ مری،سردار اختر مینگل ،مولانا اسعد محمود اور شاہدہ اختر علی کے دستخط ہیں۔ خط موصول ہونے پر نیب کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید ا قبا ل معزز اراکین پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ملاقات کیلئے تیار ہیں اوران کے دورہ لاہور سے واپسی پرکسی بھی وقت اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات متوقع ہے ۔

Leave a Reply