چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات،اہم فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) چیئرمین سینٹ اورسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملاقات میں پارلیمنٹ کے دونون ایوانوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات گزشتہ روزپارلیمنٹ ہائوس کے سپیکر چیمبر میں ہوئی ۔

ملاقات میں پارلیمانی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ایوان بالا (سینیٹ) اور قومی اسمبلی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ۔

Leave a Reply