Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA) Logo

چھوٹے صارفین کیلئے گیس مہنگی، زیادہ استعمال کرنے والوں کےلئے سستی، اوگرا کی نئی پالیسی

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے چھوٹے

اور غریب صارفین کیلئے گیس مہنگی ، بڑ ے و امیر صارفین کیلئے سستی کرنے

کی سفارش کر دی۔اوگرا نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال کیلئے گیس قیمتوں میں 47

فیصد تک اضافے کی سفا رش کی تھی ، حکو مت نے بھی عوام پر گیس بم گرانے

کی تیاری کر لی ،او گرا کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے گیس استعمال کے 6

سلیبز بنا نے سمیت ان کیلئے آخری 4سلیبز کو دو دو حصوں میں توڑنے د ینے کی

سفارش کی گئی ہے ۔اوگرا کی جانب سے ماہانہ 274 روپے بل دینے والے کی

گیس کی قیمت 789 روپے،ماہانہ 550 رو پے بل دینے والوں کی گیس کی قیمت

1555 روپے،ماہانہ 1229 روپے بل دینے وا لوں کیلئے گیس کی قیمت 1777

روپے ، ماہانہ 2215 روپے بل والے صا ر فین کیلئے گیس کی قیمت 3854

روپے ، ماہانہ 2421 روپے بل دینے والوں کی گیس کی قیمت 4160 روپے ،جبکہ

ماہانہ 3449 روپے بل دینے والوں کیلئے گیس کی قیمت 6918 روپے کرنے کی

سفارش کی گئی ہے ۔ دوسری جانب ماہانہ 10 ہزار 64 روپے بل دینے والوں

کیلئے گیس کی قیمت کم کر کے 7378روپے ، ماہانہ 12 ہزار 979 رو پے بل

دینے والوں کی گیس کی قیمت کم کر کے 11 ہزار 515 روپے ،اسی طرح ماہانہ

24 ہزار 881 روپے بل دینے والوں کی گیس کی قیمت کم کرکے 11 ہزار 975

روپے جبکہ ماہانہ 30 ہزار 338 روپے بل دینے والوں کی گیس کی قیمت کم کر

کے 16 ہزار 113 ر وپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری

اتھارٹی(اوگرا) نے گیس کے نرخوں میں 235 فیصد تک اضافے کی سفارش کر

دی، گیس صارفین پر اضافی 175 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،ادھرالیکٹرنگ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی سفارش کے مطابق اگر قیمتوں میں اضافہ کیا

گیا تو گھریلو صارفین کیلئے ماہا نہ 50 کیوبک میٹر استعمال پر 248، 100

کیوبک میٹر تک استعمال پر 242 جبکہ 200 کیو بک میٹر تک گیس استعمال پر

289 رو پے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔ ماہانہ 300 تا 400 کیوبک میٹر

استعمال کرنیوالے صارفین کو 326 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافی دینا ہو نگے۔

ماہانہ 400 کیوبک میٹر سے زائد گیس استعمال کرنیوالے امیر صارفین کیلئے 354

رو پے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی جبکہ خصوصی کمرشل صا ر فین کیلئے گیس

235 فیصد تک مہنگی ہونے سے ٹیرف میں 518 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو

اضافے کی سفا ر ش کی گئی ہے جسکے تحت انہیں 30 فیصد اضافے کیساتھ

ٹیرف میں 303 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافی رقم دنیا ہو گی ۔ روٹی تندور

کے خصوصی کمرشل صار فین کیلئے 235 فیصد مہنگی جبکہ زیرو ریٹڈ صنعتی،

کیپٹو صارفین، سیمنٹ فیکٹریز، پاور اسٹیشنز، سی این جی سیکٹر، آئی پی پیز

کیلئے گیس نرخوں میں 30 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد سی

این جی اسٹیشنز کیلئے ٹیرف میں 303 رو پے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گا۔

سیمنٹ فیکٹریز کیلئے 301 روپے، پاور سٹیشنز کیلئے 194 روپے تک فی ایم ایم

بی ٹی یو بڑھ جائیگی ۔کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے 241 روپے، آئی پی پیز کیلئے

194 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو جائیگا، گیس نرخ بڑھنے سے سوئی

نادرن گیس صارفین پر 100 ارب جبکہ سوئی سد ر ن گیس صارفین پر 75 ارب

روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Leave a Reply