ملک کے کئی علاقوں میں بارش ،چھتیں گرنے ،کرنٹ لگنے سمیت دیگر حادثات

Spread the love

چھتیں گرنے کرنٹ لگنے

اسلام آباد ، لاہور، کراچی ، پشاور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں مون سو ن

بارشوں کا آغاز ہوگیا جبکہ شدید بارشوں کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات

میں 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت آزاد کشمیر کے

مختلف اضلاع میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔بارش کے باعث کئی علاقوں

بارش کا پانی جمع ہوگیا جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات

کا سامنا ہے ۔ اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ

موسمیات نے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کرنے سمیت دریاؤں میں سیلاب کے خطر ے

کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کر دیا ، لاہو رمیں بادل جم کر برسے جس کے باعث نشیبی علاقوں

اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔اس کے علاوہ پنجاب کے شہروں کامونکی، حافظ آباد، منڈی

بہاؤالدین،گجرات، جہلم ، سرگودھا، گوجرانوالا سمیت دیگر شہروں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

صوبے کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ پنجاب

بھر میں سیالکوٹ میں سب سے زیا د ہ 193 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پنجاب میں مختلف

علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے جن میں جانی اور مالی نقصانات بھی

ہوئے۔چونیاں میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے جبکہ ڈسکہ اور

سمبڑیال میں مکانات کی چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ

منڈی بہاؤ الدین میں کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ

آباد میں 53 ملی لیٹر ریکارڈکی گئی، جیک روڈ 18.4 جبکہ ایئر پورٹ پر 32.6 ملی لیٹر ریکارڈ کی

گئی،جیل روڈ پر 18.4اور گلبرگ میں 15.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لکشمی چوک میں 30،

اپر مال 15، مغلپورہ 19اور تاج پورہ میں 17 ملی میٹر ،نشتر ٹاؤن میں 33 ، چوک ناخدا میں 32، پانی

والا تالاب میں 27 ملی میٹر، گلشن راوی میں 27.5 اور اقبال ٹاؤن میں 25 ملی میٹر ،سمن آباد 20

،جوہر ٹاؤن میں 15 اور پنجاب یونیورسٹی 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں بھی ابر

رحمت نے موسم حسین بنا دیا۔کراچی میں گلستان جوہر، گلشن حدید، ملیر، ایم اے جناح روڈ، شاہراہ

فیصل، نیشنل ہائی وے اور اطراف میں بادل برسے، بارش کے برستے ہی بجلی غائب ہوگئی، 500

فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ کے الیکٹرک کے مطابق گڈاپ، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی، کلفٹن

میں کچھ علاقے متاثر ہوئے۔جبکہ اندورن سندھ کے شہروں حیدرآباد، ٹنڈوالہار، ٹھٹھہ، میرپورخاص،

مٹیاری اور بدین میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔حیدرآباد شہرمیں بارش کی بوندیں پڑتے ہی شہر

میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔تلسی داس، اسٹیشن روڈ، قاضی

عبدالقیوم روڈ، فقیر کا پڑ، پھلیلی نیو کلاتھ مارکیٹ روڈ کے علاقوں میں پانی بھرگیا جبکہ قاسم آباد،

لطیف آباد کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے۔بارش کے باعث حیسکو ریجن کے 4 سوسے

زائد فیڈر ٹرپ کرگئے اور صوبے کی بڑی آبادی بجلی سے محروم ہوگئی۔آزاد کشمیر کے مختلف

حصوں اور خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات اور دیر میں بھی بارش ہوئی ہے۔گلیات اور مانسہرہ میں

بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ کشمیر اورگلگت بلتستان کے متعدد مقامات پر بھی بادل خوب برسے۔

ایبٹ آباد میں طوفانی بارش ہوئی، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث پانی گھروں اور ایوب میڈیکل

کمپلیکس میں داخل ہوگیا۔ حویلیاں ایوب پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے شہر کے

مختلف علاقوں سے 62 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ادھرمون سون کی بارشوں سے دریاؤں میں

سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ محکمہ

موسمیات کی پیش گوئی کے بعد متعلقہ وفاقی وزارتوں او صوبائی اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کا

الرٹ جاری کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے چناب میں 12 سے 13 جولائی کے دوران

سیلاب کا خطرہ ہے، 12 جولائی کو مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح دو سے تین لاکھ کیوسک تک

جاسکتی ہے ۔ خانکی کے مقام پر تیرہ جولائی کو اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے ،خانکی کے

مقام پر تیرہ جولائی کو چھ بجے دو سے تین لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرے گا۔ قادر آباد کے مقام پر بھی

اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ،تیرہ جولائی کو رات بجے سے صبح چھ بجے تک دو سے

تین لاکھ کیو سک پانی کا ریلہ گزرے گا ،دریائے چناب سے منسلک نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ

ہے ،نالوں میں بارہ جولائی کی شام چھ بجے سے رات بارہ بجے تک طغیانی کا خطرہ ہے ۔ محکمہ

موسمیات کے مطابق تمام متعلقہ ادا ر ے مذکورہ دورانئے میں الرٹ رہیں ،کسی بھی صورتحال سے

نمٹنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات کئے جائیں ۔

بارش

چھتیں گرنے کرنٹ لگنے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply