141

چوہے پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم ساؤنڈ ریکارڈنگ سسٹم کی تاریں کھا گئے

اسلام آباد(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) چوہے،پارلیمنٹ ہاؤس تاریں

پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم کے سائونڈ ریکارڈنگ سسٹم کی تاریں چوہے کھا گئے- سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس بغیر سائونڈ ریکارڈنگ کے جاری رہا- دوسری قائمہ کمیٹی کے اجلاس کیلئے کمرہ تبدیل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ق) کا بہاولپور صوبہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر مظفر حسین شاہ کی صدارت میں ہوا- اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے انکشاف کیا ریکارڈنگ سسٹم کی تاریں چوہے کھا گئے ہیں، جس کے بعد کمیٹی کا اجلاس بغیر ریکارڈنگ کے ہی جاری رہا، اسی کمیٹی روم میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس بھی شیڈول تھا- سائونڈ ریکارڈنگ سسٹم کی تاریں کاٹے جانے کی وجہ سے ایوی ایشن کمیٹی کا اجلاس دوسرے کمیٹی روم میں شفٹ کر لیا گیا۔

چوہے،پارلیمنٹ ہاؤس تاریں

Leave a Reply