چور لیٹرے متحد ہو گئے،اب ایک ساتھ ہی نمٹیں گے، نعیم الحق

Spread the love

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ چور اور لیٹرے متحد ہو گئے، ان سے ایک ساتھ ہی نمٹیں گے۔اپوزیشن کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان لوٹنے والا ٹولے کے درمیان سمجھوتہ بڑی خوش آئند بات ہے ،اب ہم چوروں اور ڈاکوں کے اس گروہ سے ایک ساتھ ہی نمٹیں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ انہیں قوم کی لوٹی دولت کا جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں جبکہ نیب آزاد ادارہ اہے اور حکومت کو جوابدہ نہیں ۔

Leave a Reply