133

مہنگائی بڑا خطرہ، چپ کا روزہ وقت پر توڑونگا، چودھری نثار

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن رپورٹر ) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے
سیاست میں رہوں گا، تاہم وقت آنے پر چپ کا روزہ توڑ دوں گا۔ مزید پڑھیں

حکومتی ادارے عوام کی بھلائی کیلئے خاطر خواہ نتائج نہیں دے رہے

انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں مہنگائی کا طوفان ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ حکومتی ادارے عوام کی بھلائی کیلئے خاطر خواہ نتائج نہیں دے رہے، عوام مایوسی کی دلدل میں دھنس چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چودھری نثار علی خان نے سابق کو نسلر حاجی شیخ غلام رسول کی رہائشگاہ پر ان کے صاحبزادے شیخ شہزاد کی شادی کی مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

چودھری تنویر کے گھر کا تقدس پامال کرنے کی پرزور مذمت

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے، جب تک سیاست میں ہوں عوام کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور رہونگا۔ چودھری تنویر کے گھر کی چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

چودھری نثار

Leave a Reply