oh my God jtnonline

چنیوٹ، نوشیروفیروز، کراچی، حیدرآباد میں پیش آنیوالے اندونہاک واقعات

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) چنیوٹ نوشیروفیروز کراچی حیدرآباد

نفس پرستی، ہوس ذر اور شہوت کی بڑھتی روش سے رشتوں کے تقدس، عزت،

حیا اور آبرو کی پامالی معمول بنتی جارہی ہے، گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے ضلع

چنیوٹ میں سفاک بھانجے نے پچاس سالہ خالہ سے منہ کالا کیا تو صوبہ سندھ کے

شہر نوشہروفروز میں معصوم بچی کو درندہ صفت نوجوان نے تین بار زیادتی کا

نشانہ بنا ڈالا- شہر قائد میں بدبخت بیٹے نے نشے کے پیسے نہ دینے پر سوتے

ہوئے باپ کو فائرنگ کر کے ابدی نیند سُلا دیا، جبکہ ناخلف بیٹے سے تنگ حیدر

آباد کا رہائشی باپ اپنے اور دیگر اہل خانہ کے تحفظ کیلئے مدد کی خاطر پریس

پہنچ گیا-

=-.-= او مائی گاڈ عنوان کے تحت مزید معلوماتی نیوز ( == پڑھیں == )

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ تھانہ رجوعہ کے علاقہ جھوک ملیہ میں چھبیس سالہ

سدی رات گئے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ہی خالہ خورشید کی عصمت دری کیلئے

دیوار پھلا نگ اس کے گھر میں گھس گیا اور اسلحہ کی نوک پر اسے اپنی ہوس کا

نشانہ بنا نے کے بعد فرار ہو گیا- زبردستی کرنے سے خاتون خون میں لت پت ہو

کر بیہوش ہو گئی، زیادتی کا شکار خاتون تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر

علاج ہیں، تھانہ رجوعہ پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ

درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے-

=-.-= نوشیرو فروز میں کمسن بچی سے مالک مکان کے بیٹے کی زیادتی

صوبہ سندھ کے شہر نوشیروفروز کے علاقہ تاج کالونی پڈعیدن میں 7 سالہ

معصوم بچی ثمن کو مالک مکان کے درندہ صفت نوجوان بیٹے نے تین بار جنسی

زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ بچی کے والدین پڈعیدن تھانہ پہنچ گئے، پولیس نے

مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تو متاثرہ خاندان سراپا احتجاج بن گیا اور میڈیا

سے انصاف دلوانے کا مطالبہ کرنے سمیت انصاف نہ ملنے کی صورت میں خود

سوزی کی دھمکی دیدی۔ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا مالک مکان حاجی شوکت آرائیں

کے بیٹے نے ان کی کمسن بیٹی کساتھ جنسی زیادتی کی اور دھمکی دی ہے اگر

گھر والوں کو بتایا تو جان سے مار دونگا۔ زیادتی کی شکایت نوجوان کے والد کے

پاس لیکر گئے تو انہوں نے مختلف طریقوں سے ہمیں ہراساں کرنے کی کوشش

کی اور خاموش رہنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔

=-.-= پولیس ملزموں کیساتھ مل گئی، متاثرین ، الزام بے بنیاد، ملزم پارٹی

انصاف کیلئے تھانے پہنچے تو ملزمان نے پہلے ہی پولیس کا منہ نوٹوں سے بھر

دیا تھا اور پولیس نے ہماری رپورٹ لینے سے انکار کر دیا اور اب ہمیں دھمکیاں

دے رہی ہے۔ انہوں نے احتجاج کرتے آئی جی سندھ۔، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد

اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

بصورت دیگر ہم پولیس سٹیشن کے سامنے خود سوزی کرینگے۔ دوسری جانب

مبینہ زیادتی کے ملزم مبین احمد کے والد حاجی شوکت آرائیں نے الزامات کو

جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا یہ ہمارے خلاف سازش ہے ہم نے ان سے مکان خالی

کرانے کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے ہم پر جنسی درندگی سمیت دیگر دھمکیاں

دینے کے الزام عائد کئے ہیں۔

=-.-= نشے کیلئے پیسے دینے سے انکار پر بیٹا بنا باپ کا قاتل

شہر قائد کراچی کے الفلاح تھانے کے علاقے ملت ٹاﺅن میں واقع مکان نمبر ایس/

2/41 سروے نمبر394 میں نشے کے عادی بیٹے نادرخان نے اپنے سگے باپ 55

سالہ ناصرخان کو سوتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرارہو گیا۔ ایس ایچ او

الفلاح نے بتایا ملزم نادرنشے کا عادی تھا اوروالد سے نشے کیلئے پیسے مانگے

تھے جس پر والد نے پیسے دینے سے منع کردیا تھا، دو روزقبل والد اور بیٹے کے

درمیان اسی بات پر جھگڑا بھی ہوا تھا۔ بیٹے نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے

سوتے ہوئے والد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، گھروالوں نے ملزم کو پکڑنے کی

کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 30

بور پستول کے 2 خول بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

=-.-= بڑے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج مگر ملزم مفرور

مقتول کے گھروالوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نادر پہلے چرس اور گزشتہ 6 ماہ

سے آئس کا نشہ کررہا تھا، جبکہ مقتول موٹرسائیکل پر چار پائی بننے کے لیے

استعمال کی جانیوالی پلاسٹک کی بان اور الیکٹرانک ایٹم فروخت کرتا تھا، مقتول

کے تین بچے ہیں جن میں سے ملزم نادر دوسرے نمبر پر ہے۔ پولیس نے مقتول

ناصر خان کے دوسرے بیٹے بہادر خان کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ الزام نمبر

251/2021 بجرم دفعہ 302 کے تحت ملزم نادر خان کیخلاف درج کر کے تفتیش

شروع کردی ہے، تاہم مفرور ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔

=-.-= بیٹے کے ہاتھوں ستائے حیدرآباد کے ولی محمد کی دکھ بھری کہانی

حیدرآباد کے علاقے ماوری ٹاؤن کا رہائشی اور ناخلف بیٹے کے ہاتھوں پریشان

باپ ولی محمد اعوان پریس کلب پہنچ گیا، جہاں اس نے اپنے بیٹے شاہ محمد اور

اس کے ساتھی کزن سکندر، زبیر، بچل اعوان نے دیگر کے ہمراہ لاڑکانہ میں واقع

میری پانچ ایکڑ زمین، گھر اور اوطاق پر قبضہ کرکے بے دخل، زمین کا کھاتہ

تبدیل اور ملکیت سے دستبرداری کیلئے قتل کرنے کی کوشش کا بھی الزام عائد کیا

اور بتایا میں جان بچانے کیلئے حیدرآباد پہنچ گیا یہاں رہائش اختیار کرلی، تاحال یہ

لوگ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، حکام بالا فوری نوٹس لیکر

مجھے تحفظ فراہم کریں۔

چنیوٹ نوشیروفیروز کراچی حیدرآباد ، چنیوٹ نوشیروفیروز کراچی حیدرآباد ، چنیوٹ نوشیروفیروز کراچی حیدرآباد ، چنیوٹ نوشیروفیروز کراچی حیدرآباد

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply