136

چنیوٹ میں پالتوکتے کے کاٹنے سے 6ماہ کا بچہ جاں بحق

چنیوٹ(نمائندہ خصوصی)چک نمبر 132 دھمرائے فیصل آباد روڈ میںکتے کے

کاٹنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو1122ذرائع کے مطابق چک نمبر 132

دھمرائے میں 6 مہینہ کابچہ علی شان گھر میں اکیلا سویا ہوا تھااور اہلخانہ گھر

میں موجود نہیں تھے کہ پالتوکتے نے اسے کاٹ لیاجس کی وجہ سے وہ

شدیدزخمی ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی امدادی ٹیم موقع

پرپہنچ گئی جنہوں نے زخمی کوابتدائی طبی امدادکے بعدڈی ایچ کیوچنیوٹ روانہ

کیالیکن وہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں