چمن میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

Spread the love

کوئٹہ(جے ٹی این آن لائن)پاک افغان سرحد پر واقع صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن

میں فرنٹیئر کور چمن سکائوٹس کے زیر اہتمام میں ایک ماہ سے جاری پاکستان

سپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی

عمائدین،تاجر برادری سول انتظامیہ ،ایف سی حکام،طلباء وطالبات اور شہریوں کی

بڑی تعداد نے شرکت کی .فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر

کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

اختتامی تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا فیسٹیول میں عوام کا جوش وخروش

اس بات کا ثبوت ہے بلوچستان کے غیور عوام ملک دشمن عناصر کے خلاف قیام

امن کی خاطر ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں ،فرنٹیئر کور بلوچستان نے یوتھ

سپورٹس فیسٹیول کے ذریعے چمن کے نوجوانوں کو تفریح کا بہترن موقع فراہم کیا

اسی طرح پشین،ژوب،قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے

انعقاد کا مقصد صوبے کے نوجوانوں میں ذہنی ہم آہنگی پیدا کرنے کے علاوہ

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی

نہیں کرسکتا لہٰذا اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اچھی تعلیم اور تربیت دیں

مزید براں علاقے میں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہر فرد ایک

درخت ضرور لگائے،یوتھ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں عوام کی تفریح

کیلئے کرکٹ کا فائنل میچ پاکستان سپر چیلنجز اورایف سی پبلک سکول کے

درمیان کھیلا گیا،تقریب کے آخر میں آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ

اور قبائلی عمائدین نے مختلف کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے

کھلاڑیوں میں نقد انعام اور شیلڈ تقسیم کئے۔

Leave a Reply