چمن سرحداحتجاجاً بند

طالبان نے چمن سرحداحتجاجاً بند کردی، تجارت اورآمدورفت معطل

Spread the love

چمن سرحداحتجاجاً بند

چمن، کابل (جے ٹی این آن لائن نیوز) طالبان نے پاکستان سے سابق افغان حکومت سے کئے گئے

معاہدے پر عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے چمن بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا جبکہ

کابل میں نئی افغان انتظامیہ نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا اجراء بحال کرنے کا بھی فیصلہ ہے

، دوسری جانببرطانیہ کے خصوصی ایلچی سائمن گاس نے امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب

وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر سے اہم ملاقات میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے مالی امداد کی

پیشکش کی جس کا افغان طالبان نے خیر مقدم کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے چمن سے

منسلک سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا ہے، جس کی وجہ سے جہاں سرحد کے

اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن گئی ہیں وہیں پیدل سرحد پار کرنیوالوں کی آمد و رفت معطل ،

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پھلوں و سبزیوں کی ترسیل بھی رک گئی ہے۔ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ

سرحد پارکرنیوالے مقامی افراد کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے، سرحد پر پیدل آمد و رفت کو

شناختی کارڈ اور تذکیرہ پر جاری رکھا جائے، پاکستان اس حوالے سے سابق افغان حکومت کیساتھ

کئے گئے معاہدے کا پابند ہے جب تک پرانے معاہدے کے مطابق پیدل آمد و رفت بحال نہیں کی جاتی

بارڈر بند رہے گا۔علاوہ ازیں کابل میں نئی افغان انتظامیہ نے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کا اجرا

دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کے ترجمان ذبیع اﷲ مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے

ذریعے بتایا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزرا ء کونسل نے پیر کو منعقد ہونیوالے اجلاس میں

وزارت داخلہ کو پاسپورٹ اور تذکرہ یا قومی شناختی کارڈ کا اجراء دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی

ہے۔دوسری جانببرطانیہ کے خصوصی ایلچی سائمن گاس نے امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر

اعظم ملا عبدالغنی برادر سے اہم ملاقات میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے مالی امداد کی پیشکش

کی۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس موقع پر نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ امیر اﷲ

متقی بھی موجود تھے۔ ملا عبدالغنی برادر نے افغان عوام کو مالی امداد کی فراہمی کی پیشکش پر

شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ اقلیتوں اور خواتین کو تحفظ اور شریعت میں حاصل

حقوق فراہم کر رہی ہے۔نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے

ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی متعدد بار کراچکے ہیں۔ عالمی قوتیں بھی ہماری

حکومت کو تسلیم کرکے منجمد فنڈز کی بحالی پر غور کریں۔

چمن سرحداحتجاجاً بند

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply