pak Afghan bordor 66

چمن سرحد 3 ہفتوں سے بند، مزدور بیروزگار، اہلخانہ بھوکے

Spread the love

چمن (جے ٹی این آن لائن بلوچستان) چمن باب دوستی بند

چمن کی ضلعی انتظامیہ نے گراﺅنڈز میں جانے اور ٹورنامنٹس پر بھی پابندی
خارجی راستوں پرجراثیم کش سپرے، چمن انتہائی ہائی رسک علاقہ قرار

پاک افغان سرحد کی بندش کے22 روز مکمل ہوگئے، سرحد کی بندش سے چمن کے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو رش کی جگہ سے دور رکھنے کیلئے گراﺅنڈ اور ٹورنامنٹس پر پابند ی عائد کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں

بھیڑ نہ ہونے دیں

pak Afghan bordor

عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ بھیڑ نہ ہونے دیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد جو کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بند کردیاگیا جس کی وجہ سے پاک افغان سرحد کی تجارتی سرگرمیاں اور پید ل آمدروفت مکمل طورپر بند کردیاگیا تھا-

فاقہ کشی سے جان کے لالے

جس کی باعث تجارتی سرگرمیاں مکمل طورپر بند ہوگئے اور عوام کی بڑی تعداد بے روزگاری سے دوچار ہوگئی ہیں، فاقہ کشی سے جان کے لالے پڑ گئے ہیں-

انتہائی ہائی رسک پر ہے

۔چمن علاقہ پاک افغان سرحد پر ہونے کے باعث انتہائی ہائی رسک پر ہے، جبکہ میونسپل کارپوریشن سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے کہ تمام قصائی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے دکانوں میں اسپرے کا بھی اہتمام کریں تاکہ جان لیوا وائرس کرونا سے بچ سکیں-

خارجی راستوں پر بھی اسپرے

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہرکے خارجی راستوں پر بھی اسپرے کا اہتمام کیا گیا گزشتہ روز کراچی کوچ ٹرمینل میں بھی اسپرے کا اہتمام کیا گیا۔

چمن باب دوستی بند

اپنا تبصرہ بھیجیں