Raice 79

چاول کے کاشتکاروں کیلئے بڑی خوشخبری، میگا منصوبہ شروع

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن بزنس رپورٹر) چاول کاشتکار میگا منصوبہ

پنجاب کے چاول پیدا کرنیوالے 15 اضلاع میں چاول کی پیداوار اور کاشتکار کے منافع میں اضافہ کیلئے حکومت کی جانب سے 6.63 ارب روپے سے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں

15 اضلاع میں جدید ٹیکنالوجی سے کاشتکاری کو فروغ دیا جائیگا،محکمہ زراعت

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے شروع کئے گئے زرعی ایمرجنسی کے قومی پروگرام کے تحت چاول کی پیداوار کے فروغ کا منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا۔ محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت چاول پیدا کرنیوالے پندرہ مختلف اضلاع میں جدید ٹیکنالوجیز پر مشتمل کاشتکاری کو فروغ دیا جائے گا جبکہ زیادہ پیداوار کے حامل بیجوں کی فراہمی اور چاول کی پنیری کی کھیت میں منتقلی کیلئے صدیوں پرانے روایتی طریقہ کی بجائے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔

پیداوار اور کاشتکار کی آمدن میں اضافہ ہوگا

چاول کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے کاشتکار طبقہ کی آمدن بڑھانے کا یہ منصوبہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، جھنگ، نارووال، قصور، منڈی بہا¶الدین، چنیوٹ، گجرات، لاہور اور فیصل آباد کے اضلاع میں شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب اضلاع میں منصوبہ کے تحت 70 ہزار ایکڑ رقبہ پر باسمتی سمیت چاول کی دیگر اقسام کی کاشت جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعہ کی جائے گی۔ حکام نے کہا کہ منصوبہ کے تحت حکومت پنیری کو کھیت میں منتقل کرنیکی جدید مشینری، پنیری کی کاشت میں معاونت، براہ راست کاشت، برداشت سمیت دیگر مختلف سہولیات کیلئے معاونت فراہم کرے گی۔

معیاری بیجوں اور ادویات کی فراہمی پر سبسڈی بھی ملے گی

انہوں نے کہا کہ حکومت کاشتکار کو معیاری بیجوں اور ادویات کی فراہمی پر سبسڈی بھی دے گی جبکہ چاول کی برداشت کیلئے مشینری کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے فی ایکڑ پندرہ سو روپے کی مراعات بھی منصوبہ کا حصہ ہے۔ حکام نے کہا کہ منصوبہ کا بنیادی مقصد صوبہ میں چاول کی کاشتکاری کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجیز سے استفادہ کے رجحان میں اضافہ ہے جس پر 6.63 ارب روپے لاگت آئے گی اور منصوبہ کو پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔

چاول کاشتکار میگا منصوبہ

Leave a Reply