چاند نظر نہ آیا، حجاز، یو اے ای، ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا میں عیدالفطر کل

چاند نظر نہ آیا، حجاز، یو اے ای، ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا میں عیدالفطر کل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ریاض،دبئی، جکارتہ، کینبرا (جے ٹی این آن لائن نیوز) چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں عید کل 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی، آج ہفتے کے روز سعودی

عرب میں آخری روزہ ہے، دوسری جانب ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بھی

عید الفطر کل اتوار کے روز ہونے کا سرکاری اعلان کر دیا گیا ہے-

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : سعودی سپریم کورٹ کی عوام کو شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت
——————————————————————————

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر نہ آنے کے بعد کل 24 مئی کو

عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے تو دوسری جانب ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا

میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کی بدولت عید الفطر کل بروز اتوار ہونے کا

سرکاری اعلان کر دیا گیا ہے۔

عید الفطر کل 24 مئی بروز اتوار ہوگی

سعودی عرب، یو اے ای، ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں شوال کا چاند دیکھنے

کیلئے اجلاس طلب کیے گئے، تاہم ان تمام ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،

جس کے بعد حکام نے اعلان کیا کہ ممالک میں عید الفطر کل 24 مئی بروز اتوار

کو ہوگی۔ آج بروز ہفتہ ان ممالک میں 30 رمضان المبارک ہے۔

آسٹریلیا میں فتویٰ کونسل نے ایک روز قبل ہی 24 مئی کو عید کا اعلان کیا

اس سے قبل گزشتہ روز آسٹریلیا وہ پہلا ملک تھا جہاں کی فتویٰ کونسل نے اعلان

کیا تھا کہ آسٹریلیا میں مقیم مسلمان کل 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر منائیں

گے۔

ماہرین فلکیات پہلے ہی ماہ رمضان کے 30 روزوں کی پیشگوئی کرچُکے

ماہرینِ فلکیات نے پہلے ہی پیشگوئی کر دی تھی کہ سعودی عرب سمیت تمام

خلیجی ممالک میں 22 مئی بروز جمعہ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

عید کا چاند آج ہفتہ 23 مئی کو نظر آئے گا اس طرح ماہ رمضان میں 30 روزے

رکھے جائیں گے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

چاند نظر نہیں آیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply